khwab me chaandi Silver dekhna
(۱) خواب میں چاندی جمع شدہ مال پر دلالت کرتی ہے۔
(۲) چاندی کا پگھلایا ہوا ٹکڑا خوبصورت سفید باندی کی علامت ہے اس لئے کہ چاندی عورتوں کے زیورات میں سے ہے۔
(۳) اگر خود کو کوئی کان سے چاندی کا ٹکڑا نکالتے دیکھے تو وہ خوبصورت عورت کے ساتھ مکر کرے گا۔
(۴) اگر چاندی کی کان سے نکالی ہوئی چاندی زیادہ تھی تو وہ خزانہ حاصل کرے گا۔
(۵) خواب میں کسی نے خود کو چاندی پگھلاتے دیکھا تو وہ کسی عورت سے جھگڑا کرے گا اور لوگوں کی زبان کے زد میں آئے گا۔
(۶) چاندی سے معمول کے مطابق بنائے جانے والے برتن یا زیورات خواب میں ملنا اپنے پاس امانت رکھے جانے پر دلالت کرتا ہے، یہی تعبیر خواب میں چاندی کا شیشہ دیکھنے، اس میں اپنا چہرہ نہ دیکھنے کی ہے۔
(۷) لیکن اگر شیشہ میں دیکھا بھی تو پھر دلالت ہے کہ اسے لوگوں کی طرف سے ناپسندیدگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
(۸) خواب میں چاندی کے آئینے میں دیکھنا بھلائی کی طرف اشارہ نہیں ہوتا۔
(۹) خواب میں کسی نے خود کو چاندی کی غار میں داخل دیکھا اور وہاں سے چاندی بھی حاصل کی تو اس میں دلالت ہے کہ اس کی بیوی اس کے ساتھ اپنے معاملے میں یا غیر کے معاملے میں سازش کرے گی، خواب میں سونے چاندی کے لوٹے، بڑے پیالے اور عام پیالے اجر پر دلالت کرتے ہیں یا ان اعمالِ صالحہ کی طرف اشارہ ہوتا ہے جو دخولِ جنت کا ذریعہ ہیں۔
فرمانِ خداوندی ہے: (یطاف علیہم بصحاف من ذہب واکواب) ”لئے پھریں گے ان کے پاس رکابیاں سونے کی اور آب خورے“، وقال تعالی: (ویطاف علیہم بآنیۃ من فضۃ) ”اور لوگ لیے پھرتے ہیں ان کے پاس برتن چاندی کے“، وقال تعالى: (ویطوف علیہم ولدان مخلدون باکواب واباریق وکأس من معین) ”اور لیے پھریں گے ان کے پاس لڑکے، سدا رہنے والے آبخورے اور کوزے اور پیالہ صاف شراب کے“۔
(۱۰) خواب میں خوبصورت برتنوں کو حقیر برتنوں کے ساتھ دیکھنا فساد، بدعت اور اس شبہہ پر دلالت ہے کہ جس کو دیکھنے والا اس میں مبتلا ہو جائے گا،تلوار زین اور نیزے کے اطراف کو مزین کرنا دشمنوں کے بھاگنے اور حاسدوں کے ذلیل ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۱) اگر خواب میں خود کو چاندی کے کسی برتن کی صورت میں دیکھے یا ڈھالی ہوئی چاندی یا نامعلوم درہموں کو برتن میں ڈالے ہوئے دیکھے تو اس میں دلالت ہے کہ وہ عنقریب کسی بات کو چھپائے گا یا مال یا سامان کو امانت رکھے گا، اس کو چاہئے کہ اللہ پاک سے ڈرے اور امانت ادا کرے، اگر خواب میں کسی کو چاندی دیتے ہوئے دیکھے تو اس میں دلالت ہے کہ صاحبِ خواب اس کے پاس راز یا مال امانت رکھے گا۔