خواب میں بڑھاپا دیکھنے کی تعبیر

khwab me burhapa old age dekhna

(۱) اگر خواب دیکھنے والا نوجوان ہے تو بڑھاپا دیکھنا وقار کی علامت ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ طولِ عمر ضعف کی علامت ہے اور بعض حضرات فرماتے ہیں کہ داڑھی اور سر دونوں کا سفید ہو جانا فقر پر دلالت کرتا ہے۔

(۲) اگر دیکھا کہ اس کی داڑھی سفید ہو گئی ہے لیکن مکمل طور پر نہیں تو یہ اس کے قوی ہونے اور باوقار ہونے کی دلیل ہے۔

(۳) اور جس شخص نے دیکھا کہ اس کا سر سفید ہو گیا تو اس کی بیوی اُمید سے ہے تو لڑکے کی ولادت ہو گی۔

(۴) داڑھی سے سفید بالوں کا چننا یا کاٹنا نشانی ہے کہ بوڑھوں کی توقیر کرے گا۔

(۵) اگر عورت نے دیکھا کہ اس کا سر سفید ہو گیا اس کے شوہر کے فاسق ہونے کی دلیل ہے، اگر فاسق نہ ہوا تو دلیل ہے کہ وہ اس عورت کی جگہ کسی باندی کو گھر میں لائے گا یا دوسرا بیاہ رچائے گا، بعض حضرات نے فرمایا سر کا سفید ہو جانا غائب آدمی کی آمد یا مہمان کی تشریف آوری کی علامت ہے۔

(۲) جسم کے بالوں کا سفید ہو جانا اگر رائی اغنیاء میں سے ہے تو مال میں گھاٹے کی دلیل ہے، اگر فقیر ہے تو اس پر ایسا قرض چڑھ جائے گا کہ جس کی ادائیگی ممکن نہ ہو گی۔

(۷) کسی غیر معروف عورت کے سر کے بال سفید ہو جانا دلیل ہے کھیتی کے خشک ہونے کی۔

(۸) سارے لشکر کے بال سفید ہو جانا سب کے فرار ہونے اور کمزوری کی دلیل ہے۔

(۹) مریض صاحبِ خواب کے حق میں بڑھاپا دیکھنا اس کی موت اور کفن کی دلیل ہے خاص طور پر جبکہ اس کے جسم کے بال سفید ہو گئے ہوں، سہمے ہوئے کے حق میں بڑھاپا امن کی دلیل ہے کہا گیا۔

(۱۰) اگر عورت بڑھاپا دیکھے تو اشارہ ہے کہ یہ اپنے شوہر کے اقارب میں سے کسی سے قبیح کلام سنے گی اور بعض مرتبہ یہ دلیل ہوتا ہے طلاق کی چونکہ مرد عورت کے بڑھاپے کو ناپسند سمجھتا ہے۔

(۱۱) اگر کسی بوڑھے نے دیکھا کہ زیادہ بوڑھا ہو گیا لیکن بالوں میں کچھ سیاہی بھی ہے تو دلیل ہے اس کو مزید وقار حاصل ہو گا۔

(۱۲) اگر سیاہی نام کی بھی نہیں تو یہ اپنے رئیس یا اپنے سے اوپر والے کسی شخص سے ناپسندیدہ بات کا سامنا کرے گا۔

(۱۳) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کی کالی داڑھی سفید ہو گئی ہے تو ایسے شخص کا دین ضائع ہو گا یا مال ختم ہو جائے گا۔

(۱۴) اگر دیکھا کہ اس کی کالی داڑھی میں ایک دو یا تین بال سفید ہیں تو اشارہ ہے کہ اس کے ہاں نرینہ اولاد ہو گی اگر کوئی سفر پر تھا اور اسے اس کا شدت سے انتظار بھی ہے تو وہ شخص واپس لوٹ آئے گا۔

(۱۵) جس نے دیکھا کہ اس کے سینے کے بال سفید ہو گئے ہیں تو اس کا کھانا متغیر اور بدبودار ہو جائے گا۔

(۱۶) جس نے دیکھا کہ اس کی داڑھی ہے تو عزت اور جاہ حاصل ہو گی اور اچھی شہرت ہو گی۔

(۱۷) امام ابنِ سیرین رحمہ اللہ غیر بوڑھے کا خواب میں بڑھاپا دیکھتے تو مکروہ قرار دیتے ہوئے فرماتے کہ بڑھاپا مال کے گھاٹے کی دلیل ہے خاص طور پر جب کہ بال بڑھیں بھی، اگر دیکھنے والا فقیر ہے تو اس پر فقر وفاقہ کے ساتھ بہت بڑا قرض، فکر اور قید مسلط ہو گی۔

(۱۸) اگر دیکھا کہ اپنے سفید بال نوچ رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ شخص سنت کی مخالفت کرے گا، بوڑھوں کی تو قیر نہیں کرے گا، داڑھی کے بالوں کی سفیدی بعض مرتبہ دوری اور جفا پر دلیل ہوتی ہے۔

خواب میں نامعلوم بوڑھا شخص دیکھنے کی تعبیر

khwab me unknown old man dekhna

(۱) اس کو خواب میں دیکھنا بزرگی اور سعادت مندی کی علامت ہے، اگر وہ قوی تھا تو یہ اس کی قوت کی دلیل ہے اور اگر وہ ضعیف تھا تو یہ دلیل ہے کہ وہ اس کی دیکھی ہوئی حالت پر ہو گا،  اگر اس کا جسم برا تھا تو یہ بھی مذموم ہو گا اگر وہ اچھا تھا تو یہ بھی اچھا ہو گا۔

(۲) اگر دیکھا کہ کوئی بوڑھا اس کی نگرانی کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ اسے خیر حاصل ہو گی۔

(۳) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ کسی بوڑھے کے پیچھے جا رہا ہے تو یہ شخص بھلائی کی اتباع کرے گا اور خوشحال ہو گا، اگر وہ بوڑھا رُستاقی کا رہنے والا ہے تو تندخو دوست کی دلیل ہے، اگر وہ ترکی تھا تو عام دوست کی علامت ہے، اگر وہ کافر تھا تو دلیل ہے عدمِ ایفاء کی، اگر مسلمان تھا تو شر سے محفوظ رہے گا، اگر وہ دیلمی تھا تو دلیل ہے سچے امانت دار، باوفا دوست کی۔

(۴) اگر کسی نامعلوم بوڑھے کو دیکھا اور اسے غضبناک کیا تو دلیل ہے کہ وہ ناصح دوست ہے اور برہم ہو رہا ہے اور وہ اس کی نصیحت کو قبول نہیں کر رہا ہے۔

(۵) اگر دیکھا کہ وہ اسے پسند کرتا ہے تو وہ اسے نصیحت کرے گا اور وہ اس کی نصیحت قبول کرے گا، دین اور دنیا کے معاملے میں اس کی موافقت کرے گا۔

(۲) جس شخص نے محبت رکھنے والے دوستوں کا اجتماع دیکھا اور یہ معلوم نہیں کہ وہ بوڑھے ہیں یا نوجوان تو دلیل ہے کہ خیر کے دروازے کھلیں گے۔

(۷) اگر کسی بوڑھے کو کسی عورت نے خواب میں دیکھا تو یہ اس کی دنیا ہے۔

(۸) اگر کسی نوجوان یا بے ریش نے دیکھا کہ وہ بوڑھا ہو گیا ہے تو یہ علم اور ادب حاصل ہونے کی دلیل ہے اور وہ اچھی حالت میں تھا تو عزت اور جاہ کی نشانی ہے، یہودی بوڑھا دیکھنا انسان کی ہلاکت کے در پے انسان کی دلیل ہے، نصرانی بوڑھا دلیل ہے ایسے بوڑھے کی کہ اس کی دشمنی نقصان نہ دے گی، کافر بوڑھا خواب میں دیکھنا پرانی دشمنی رکھنے والے دشمن کی دلیل ہے۔

(۹) اگر بوڑھے نے دیکھا کہ وہ جوان ہو گیا معاملے میں نقصان کی دلیل ہے، بعض معبر فرماتے ہیں کہ اس کی موت واقع ہو جائے گی، بعض معبرین کی رائے یہ ہے کہ یہ خواب اس کی حرص پر دال ہے۔

(۱۰) اگر کسی بوڑھے نے دیکھا کہ اس کی ماں نے اسے جنا ہے اگر خواب دیکھنے والا مریض ہے تو اشارہ ہے کہ اس کی موت واقع ہو گی، اگر صحیح سالم ہے مگر تنگ دست ہے تو کشادگی حاصل ہو گی، اگر غنی ہے تو تنگی کا سامنا کرنا پڑے گا اور معاملات اور کمائی کے سلسلے میں رکاوٹ ہو گی۔

(۱۲) اگر کسی بوڑھے نے دیکھا کہ وہ بچہ بن گیا ہے تو وہ کسی کام میں جہالت کا مظاہرہ کرے گا، صالح بوڑھا دیکھنا عزت، شرف ورزق، برکت اور طویل عمر کی بشارت ہے  اور بوڑھا کھوسٹ دیکھنا وہم میں مبتلا ہونے کی علامت ہے، بعض مرتبہ کسی بوڑھے کو دیکھنا عاجزی، ناکامی، سستی، کمزوری اور بے دست وپا ہو جانے کی علامت ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top