خواب میں کنگن بریسلٹ دیکھنے کی تعبیر

Khwab me bracelet dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں اس کو دیکھنے کی تعبیر عورتوں کے لئے زینت وجمال اور فخر ہے۔

(۲) اور مردوں کے لئے بھائیوں کی طرف سے قوت وتائید ملنے کی طرف مشیر ہے اس لئے کہ بازو اور کلائی کی تعبیر بھائیوں سے کی جاتی ہے۔

(۳) سونے کا بازو بند مارے جانے والے کوڑے پر دلالت کرتا ہے اور اگر تنگ ہو تو اس کی تعبیر اس سے بھی سخت ہے،  بسا اوقات اپنے ہاتھ میں چاندی کے بازو بند دیکھنا بھائیوں کی طرف سے فضیحت اور ناپسند امور ملنے کی علامت ہے۔

خواب میں کنگن دیکھنے کی تعبیر

khwab me kangan dekhna

(۱) جس آدمی نے دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں کنگن ہیں تو اس سے مراد تنگی ہے۔

(۲) اگر وہ کنگن سونے یا چاندی کے ہوں تو کسی نیک آدمی پر دلالت کرتے ہیں جو خیرات وغیرہ کرنے کی کوشش کرتا ہو اور اگر اس کے دشمن ہوں تو اللہ تعالی اس کی مدد کریں گے۔

(۳) اگر اس نے دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں سونے کا کنگن ہے تو اس کے ہاتھ رک جائیں گے۔

(۴) اگر کسی بادشاہ نے اپنی رعایا کے ہاتھوں کے کنگنوں کو دیکھا تو وہ ان سے نرمی کرے گا اور ان سے عدل کرے گا اور وہ کام اور معیشت اور برکت پائیں گے اور اس کی سلطنت باقی رہے گی۔

(۵) اگر بادشاہ کے ہاتھ میں کنگن پہنائے گئے تو یہ کوئی فتح ہے جو بادشاہ کے ہاتھ پر ہو گی اور اس کے ساتھ اس کو شہرت اور ناموری حاصل ہو گی اور کنگن کسی مذکر اولاد پر دلالت کرتا ہے اور اس کی طرف سے رشتہ داروں سے صلہ رحمی پر دلالت کرتا ہے اور کنگن خادم پر بھی دلالت کرتا ہے اور عورت کا کنگن دیکھنا ان نعمتوں پر دلالت کرتا ہے جو نعمت اور خوشی میں سے اس کو حاصل ہو۔

(۶) جس نے چاندی کا کنگن دیکھا تو اس کا مال بڑھے گا اور مردوں کے لئے کنگن پہننا غم کی علامت ہے اور عورتوں کے لئے زینت کی دلیل ہے اس لئے کہ یہ اس کے زیور میں سے ہے۔

(۷) اگر یہ کنگن مُردوں کے پاس دیکھے ہوں تو وہ جنت میں ہوں گے اور کہا گیا کہ سونے کا کنگن پہننے والے کے لئے میراث کی علامت ہے اور کنوارے کے لئے شادی کی بشارت ہے اور اس کی تعبیر لڑکے سے بھی کی جاتی ہے اور کہا گیا کہ چاندی کے کنگن خواب میں پہننے والے کے لئے دین اور تقوی پر دال ہیں اس لئے کہ یہ جنت کے زیورات میں سے ہیں اور کنگن معزز اور مالدار اور خوبصورت لوگوں کے لئے عزت کی علامت ہے اگر وہ سونے یا چاندی کے ہوں۔

(۸) اگر وہ کھاد یا ہڈی یا ہاتھی دانت کے ہوں تو بعض دفعہ یہ باندیوں اور رذیل قسم کے آزاد لوگوں پر دلالت کرتا ہے اور بعض دفعہ کنگن پہننا آدمی کے لئے بادشاہت ملنے کی دلیل ہے یا حق سے گمراہی اور چھوٹ کی طرف نکلنے پر دلالت کرتا ہے اور بعض دفعہ یہ محبت پر دلالت کرتا ہے اور بعض دفعہ اس پر دلالت کرتا ہے جو شہر میں واقع ہو یا جو اس میں داخل ہو یا جو اس میں سے نکلے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top