khwab me bojh burden uthane ki tabeer
(۱) خواب میں بھاری بوجھ اٹھانا برے پڑوسی کی علامت ہے، کبھی زیادہ بوجھ گناہوں پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۲) خواب میں عورت کا زیادہ بوجھ اٹھا نا اس کے حاملہ ہونے کی علامت ہے یا شریر قسم کے شوہر کی طرف اشارہ ہے، کبھی زیادہ بھاری بوجھ اٹھانا برے پڑوسی کی طرف سے اذیت برداشت کرنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔
(۳) گردن یا شانے پر بوجھ اٹھانا گناہوں پر دلالت کرتا ہے۔
(۴) خواب میں بچہ اٹھانا اٹھائے ہوئے کے لیے راحت اور اٹھانے والے کے لیے تکلیف وتعب کی دلیل ہے۔
(۵) خواب میں لکڑی اٹھانا غیبت، چغلی اور جھوٹی باتیں نقل کرنے کی دلیل ہے۔
(۶) خواب میں انسان یا حیوان سے بوجھ کم کرنا یا ہونا صدقہ کرنے کی دلیل ہے، نیز کسی جان پہچان والے یا اجنبی شخص کے ساتھ احسان کا معاملہ کرنے کی بھی علامت ہے۔
(۷) اگر کوئی شخص دیکھے کہ وہ بھاری بوجھ اُٹھا رہا ہے تو اس کے بوجھ کی بقدر اسے غم پہنچے گا، خواب میں بوجھ اٹھانا لوگوں کی تکلیفیں برداشت کر کے ان کی ضرورت پوری کرنے کی طرف اشارہ ہے، بوجھ اٹھانے والا بردبار اور غم برداشت کرنے والا مرد ہے۔
خواب میں بوجھ باندھنے والا دیکھنے کی تعبیر
khwab me bojh bandhne wala dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں اسے دیکھنا سفر، مال، ذخیرہ اندوزی، مال جمع کرنے اور بخل کی دلیل ہے، کبھی طالب علم کے لئے جد وجہد کی طرف اشارہ بھی مقصود ہوتا ہے۔