خواب میں  بھوک  دیکھنے کی تعبیر

Khwab me bhook hunger dekhne ki tabeer

خواب میں اللہ تعالیٰ سے مانگنے کے اظہار کے ساتھ فاقہ اس آدمی کی دعا قبول ہونے پر دال ہوتا ہے جو عزت اور طاقت کے حامل ہونے کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کی ذات سے قبولیت کی امید بھی رکھتا ہو۔

(۱) بھوک کی تعبیر سوگ کے کپڑوں، خوف وہراس، کفر اور کوتاہی کرنے سے کی جاتی ہے اور کبھی بھوک مال کے خاتمے معیشت وحرفت میں حرص ولالچ سے کام لینے اور بقدرِ بھوک حصولِ دنیا پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۲) بعض علماء کا کہنا ہے خواب میں خود کو بھوکا پانا خیر کی دلیل ہے اور کبھی اس سے مریض ہونے کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے۔

(۳) بعض علماء فرماتے ہیں خواب میں بھوکا ہونا شکم سیر ہونے سے بہتر ہے اور پیاسا ہونے کی تعبیر سیراب ہونے کے مقابلے میں اچھی ہے۔

(۴) خواب میں طویل بھوک میں مبتلا ہونا فاقہ کے بعد حصولِ نعمت اور بقدرِ بھوک مال ملنے کی دلیل ہے۔

(۶) بسا اوقات بھوکا ہونا ایسے لوگوں کی صحبت اختیار کرنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے جن میں کسی قسم کی کوئی اچھائی نہ ہو اور کبھی کمزوری پر دلالت کرتا ہے اور زاہد قسم کے لوگوں کے لیے روزے کی علامت ہے اور اشیاء کی قیمتوں میں گرانی واقع ہونے اور فقر وفاقہ میں واقع ہونے کی دلیل ہے۔

(۷) بعض دفعہ بھوک تقوی اختیار کرنے اور اللہ کو یاد کرنے اور اللہ تعالی کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۸) موسم سرما میں بھوکا ہونا صاحبِ خواب کے لیے مخمصہ میں مبتلا ہونے کی دلیل ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top