Khwab me bhaap vapour dekhne ki tabeer
خواب میں بھاپ دیکھنا بسا اوقات آنکھ کے دھندلا ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(۱) کسی نے موسم گرما میں خواب دیکھا کہ گویا اس کے منہ سے ایسے بخارات نکل رہے ہیں جیسے سردی کے موسم میں نکلتے ہیں تو تعبیر یہ ہے کہ صاحبِ خواب باطنی امراض میں مبتلا ہوگا۔ اور اس کے پوشیدہ راز فاش ہو جائیں گے۔ اگر صاحبِ خواب ہدایت پر ہے تو راستہ سے بھٹک جائے گا اور اگر عالم ہے تو ظاہری بدعات کا مرتکب ہوگا۔
(۲) بسا اوقات ایسا خواب جھوٹ اور بے فائدہ کلام پر بھی دلالت کرتاہے۔