khwab me ball dekhna
(۱) اس کی دلالت احمق بہادر بیٹے پر ہوتی ہے، بعض کے نزدیک اس کی دلالت منافق قسم کے ٹیڑھے مزاج والے آدمی پر ہوتی ہے۔
(۲) خواب میں گیند سے کھیلنا کسی منافق آدمی سے مدد لینے کی دلیل ہے جس کو ایسے آدمی پر مسلط کرے گا جو گیند کی ایک قسم کی طرف منسوب ہو۔
(۳) اسی طرح گیند، فٹ بال سے کھیلنا مناظرہ ومباحثہ میں کامیاب ہونے کی دلیل ہے اس لئے کہ گیند کی تعبیر زبان بھی ہے۔
(۴) چنانچہ خواب میں گیند میں کمی زیادتی دیکھنا بیداری میں اولاد یا اپنی زبان میں کمی زیادتی دیکھنے کی دلیل ہے۔
(۵) خواب میں خود کو بیڈ سے گیند مارتا ہوا دیکھنا کسی عورت یا منافق سے جھگڑنے پر دلالت کرتا ہے اور کبھی یہ جنگ اور ضرور نقصان پر دلالت کرتا ہے اور کبھی اس کی رؤیت خیر کی علامت بھی ہوتی ہے۔
(۶) کسی نے دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں موٹھ دار ڈنڈا ہے جس سے وہ مارتا ہے تو دلیل ہے وہ اپنے مطلوب کو غیر سنجیدگی سے طلب کرتا ہے اور اطمینان کے ساتھ مارنے کے بقدر اپنے مقصود کو پائے گا۔