Khwab mein bakri goat dekhna
(۱) خواب میں بکری نیک فرماں بردار اولاد پر دلالت کرتی ہے۔
(۲) بکری مال، غنیمت، جوڑے، ملکیت، اولاد، کھیتی، پھل سے لدے ہوئے درخت پر دلالت کرتی ہے، خواب میں بھیڑیں مہربان، خوبصورت مال اور پوشیدہ مال کی مالک عورتوں پر دلالت کرتی ہیں۔
(۳) اگر کوئی خواب میں خود کو زیادہ بکریاں چراتے دیکھے تو اس میں دلالت ہے کہ وہ عرب اور عجم سے ملے گا، سفید بکریوں سے مراد عجم اور کالی بکریوں سے مراد عرب ہیں، اگر کوئی خواب میں بکریوں کا اون یا دودھ حاصل کرے تو ان بکریوں سے حاصل ہونے والے مال سے جرم کرے گا، اگر خواب میں بکریوں کا مالک ہو تو یہ اس غنیمت کی طرف اشارہ ہے جس کو وہ پائے گا۔
(۴) اگر وہ خواب میں بکریوں کے ریوڑ کے قریب سے گزرے تو اس ریوڑ سے ان آدمیوں کی طرف اشارہ ہے جن میں عقل نہیں۔
(۵) اگر بکریوں کو خواب میں کہیں ٹھہرا ہوا دیکھے تو اس جگہ میں لوگ کسی بات پر جمع ہوں گے۔
(۶) اگر خواب میں ان بکریوں کی طرف آتا ہوا دیکھے تو ان بکریوں سے اشارہ ایسی قوم کی طرف ہے جو کسی جھگڑے اور قتال میں اس کے سامنے ہو گی لیکن کامیابی صاحبِ خواب کی ہو گی، بعض کے نزدیک خواب میں زیادہ بکریوں سے اکتا جانے والی قوم کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔
(۷) اگر کوئی خواب میں خود کو دیکھے کہ اس نے بکری کو حاصل کیا ہے تو اس کو ولایت، ریاست، ملک، حکمت، عہدہ اور نعمت حاصل ہو گی۔
(۸) اگر کوئی خواب میں خود کو بکریوں کے بال کاٹتا دیکھے تو اس میں دلالت ہے کہ صاحبِ خواب تین دن اپنے آپ کو بچا کے رکھے گا اور وہ اپنے گھر سے بھی باہر نہ نکلے گا۔
(۹) خواب میں سفید اور کالی بکری خیر پر دال ہوتی ہے، لیکن سفید بکری زیادہ خیر کی علامت ہے۔
(۱۰) خواب میں بکریوں کا ریوڑ دیکھنا دلیل ہے کہ اس کو لمبی خوشی حاصل ہو گی، خواب میں بکریوں کے سر اور پائے دیکھنا دلیل ہے کہ اس کی عمر لمبی ہو گی۔
(۱۱) خواب میں اگر کوئی اپنی صورت کو بکری کی صورت میں تبدیل ہوتے دیکھے تو اس کو غنیمت حاصل ہو گی۔
خواب میں بکری کا بچہ دیکھنے کی تعبیر
khwab me bakri ka bacha dekhne ki tabeer
اس کی تعبیر لڑکا ہے، بکری کو ذبح شدہ دیکھنا بچے کی موت کی طرف اشارہ ہے۔
(۱) خواب میں بکری کا بچہ ملنا بچہ پیدا ہونے کی نشانی ہے۔
(۲) خواب میں بکری کا بچہ ذبح کر کے کھانا بچے کی طرف سے مال ملنے کی دلیل ہے یا مال کے قلیل ہونے کی علامت ہے۔
(۳) بکری کے بچے کو کھانے کے علاوہ کسی اور غرض سے ذبح کرنا بیٹے یا کسی قریبی رشتہ دار کے مرنے کی دلیل ہے۔
(۴) خواب میں بکری کا بچہ یا بھیڑ کا بچہ ذبح کرنا یا اس پر سوار ہونا بچوں سے دلچسپی لینے کی علامت ہے۔
(۵) خواب میں اس کا گوشت کھاتے ہوئے خود کو دیکھنا کسی بچے کی طرف سے قلیل مال ملنے کی طرف مشیر ہے۔
(۶) اس کو خواب میں دیکھنا آدمی کی اولاد پر دلالت کرتا ہے پس اگر کسی نے دیکھا کہ وہ سخلہ کو ذبح کر رہا ہے اس کا گوشت کھا رہا ہے تو اس کا بیٹا یا اس کے کسی رشتہ دار کا یا کسی قریبی کا بیٹا مر جائے گا اور جس نے دیکھا کہ اسے سخلہ عطا ہوا تو اس کے ہاں شریف اور بابرکت بیٹا پیدا ہو گا اور جس نے دیکھا کہ وہ بکریوں کے بچوں کے ریوڑ کو چرا رہا ہے تو اسے کوئی غم ملے گا جس میں اس کے لئے عزت اور شہرت ہو گی۔
خواب میں بکری کا بڑا بچہ دیکھنے کی تعبیر
(۱) اس کی دلالت فرمانبردار بیٹے پر ہوتی ہے چنانچہ خواب میں اس کا بطور ہبہ ملنا فرمانبردار بچہ کے تولد کی دلیل ہے چھوٹے چھوٹے جانوروں کا مالک بنناغم پر دلالت کرتا ہے، انسان کے بیٹوں کی دلالت دنیا پر ہوتی ہے، خواب میں اسے ذبح کرنا بچے یا کسی رشتہ دار کے مرنے پر دلالت کرتا ہے۔
خواب میں بکری چَرانے کی تعبیر
(۱) اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ بکریاں چرا رہا ہے تو وہ عربوں پر حکمرانی کرے گا۔
خواب میں بکری کی کھال اتارنے والے کی تعبیر
اس کو خواب میں دیکھنا کسی جابر ظالم بادشاہ پر یا پولیس والے پر دلالت کرتا ہے جو لوگوں کا مال لے گا اور ان پر قبضہ کرے گا۔