Khwab me bagheecha garden dekhne ki tabeer
(۱) کسی نے سرسبز باغات خواب میں دیکھے مگر جن کی بنیاد کا علم نہ ہو رہا ہو تو اسلام اور دین پر دلالت کرتا ہے بہت تعبیر زمین پر ہر سبزہ کی ہے۔
(۲) اور بعض نے کہا کہ کسی نے باغیچہ دیکھا تو دلیل ہے کہ اس کو اچانک نقصان پہنچے گا اور اگر میت کو اچھے باغ میں دیکھا تو دلیل ہے کہ وہ جنت میں ہے۔
(۳) اور باغیچہ دیکھنا اس کی زیب وزینت اس کی موجودگی کے بغیر معلوم نہ ہو رہی ہو اسلام پر دلالت کرتا ہے اور کبھی یہ ہر اچھے فضیلت والی جگہ پر بھی دلالت کرتا ہے جیسے حضور کی قبر، ذکر کے حلقے، بھلائی کی جمع ہونے کی جگہیں اور اہلِ اصلاح کی قبور پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۴) اور کبھی باغیچہ قرآن پاک، علم وحکمت کی کتاب پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۵) اور کبھی جنت پر بھی دلالت کرتا ہے چنانچہ خواب میں باغ سے کسی گندی زمین کی طرف نکلے تو دلیل ہے کہ وہ سنت سے بدعت کی طرف اور گناہ کی طرف ہو جائے گا۔
(۶) اگر کسی نے اپنے آپ کو باغ میں دیکھا کہ وہ اس سے کھا رہا ہے اور حج کا زمانہ ہو یا اس میں وہ اذان دے رہا ہو تو اشارہ ہے وہ حج کرے گا۔
(۷) اگر یہی خواب کا فر دیکھے تو دلیل ہے کہ وہ اسلام لائے گا یا گنہگار نے دیکھا تو علامت ہے کہ توبہ کرے گا، ورنہ یہ اچھا کام ہو گا جس کو وہ کرے گا جیسے جمعہ اور جنازہ وغیرہ میں شرکت کرنا۔
(۸) خواب میں کسی جگہ کو سرسبز وشاداب دیکھنے کی تعبیر کشادگی اور وسعتِ رزق ہے۔