خواب میں بچہ دیکھنا

khwab me bacha dekhna

(۱) خواب میں چھوٹا بچہ اٹھا نا غم اور حزن کی علامت ہے۔

(۲) محاصرے میں آئے ہوئے اور سختی میں مبتلا لوگوں کے لئے خواب میں قریب البلوغ بچے کو اٹھانا اس تکلیف سے نکلنے کی بشارت ہے۔

(۳) اسی طرح محصور یا شدت میں مبتلا لوگوں میں سے کسی نے خواب میں کسی خوبصورت بچے کو شہر میں داخل ہوتا ہوا یا آسمان سے اترتا ہوا یا زمین سے نکلتا دیکھا تو دلیل ہے کہ خوشخبری قریب تر ہے اور اس علاقے کے لوگوں کے لئے خوش حالی ہے اور بالغ بچہ عزت وقوت کی دلیل ہے۔

(۴) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ بچہ ہے اور مکتب میں بیٹھ کر قرآن کی تعلیم حاصل کر رہا ہے تو دلیل ہے جس گناہ میں وہ مبتلا ہے اس سے تائب ہو گا۔

(۵) اگر کسی بادشاہ یا حاکم نے دیکھا کہ وہ مکتب میں علم حاصل کر رہا ہے تو تعبیر ہے اس کا علم محو ہو گا یا دلیل ہے وہ عزت سے ذلت کی طرف آئے گا۔

(۶) خواب میں کسی نے خود کو بے ریش لڑکا دیکھا تو وہ اپنی ماں کی میراث کا مالک ہو گا۔

(۷) کسی نادار نے خواب دیکھا کہ وہ بچہ ہے اس کی ماں نے اس کو ابھی جنا ہے تو اس کو رزق نصیب ہو گا اور وہ غنی اور مالدار ہو گا۔

(۸) نوجوان کا خود کو خواب میں بچہ دیکھنا تعبیر کے لحاظ سے اچھا نہیں ہے۔

(۹) بیمار کا خواب میں خود کو بچہ دیکھنا اس کے مرنے کی طرف اشارہ ہے۔

(۱۰) کسی سے مقدمہ لڑنے والا خود کو صبی پائے تو یہ اس کے مغلوب ہونے کی دلیل ہے۔

(۱۱) کسی ایسے شخص نے خواب دیکھا جس کی بیوی حاملہ ہے کہ وہ شیشے میں اپنے چہرے کو بچے کے چہرے کی طرح دیکھ رہا ہے تو اس کی بیوی اولادِ نرینہ جنے گی جو صاحبِ خواب کا ہمشکل ہو گا۔

(۱۲) بچہ کی تعبیر ایسے کمزور دشمن سے بھی کی جاتی ہے جو اظہارِ دوستی کرتا ہو مگر بعد میں اس کی دشمنی ظاہر ہو۔

(۱۳) خواب دیکھا کہ اس کے ہاں بہت سارے بچے پیدا ہوئے تو دلیلِ غم وحزن ہے، مگر پیدا ہونے والے بچے مذکر ہوں تو انجام کار درست ہو گا اور اگر مونث ہوں تو انجام برا ہو گا۔

(۱۴) کسی شخص نے خواب دیکھا کہ وہ دودھ پیتا بچہ بن گیا تو تعبیر ہے کہ اس کے اندر جہالت سرایت کر آئے گی جس کی وجہ سے اس کی مروت ختم ہو جائے گی اور اگر کسی سخت غم میں مبتلا ہے یا کسی تنگی میں ہے تو اس سے نکل جائے گا اور خوشحال ہو جائے گا اور اپنے گناہوں سے ایسا پاک ہو گا جیسا کہ پیدائش کے وقت تھا۔

(۱۵) چھوٹے چھوٹے بچوں کی دلالت چھوٹے چھوٹے غموں پر ہوتی ہے۔

(۱۶) خواب میں اپنی گود میں بچے کو چیختا دیکھنا لکڑی سے مارے جانے کی دلیل ہے اور کبھی چھوٹے بچوں کو خواب میں دیکھنا جرم کرنے کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے بفرمانِ الہی (سَيُصِيبُ الَّذِينَ أَجْرَمُوا صَغَارٌ عِندَ اللَّهِ وَعَذَابٌ شَدِيدٌ ) ترجمہ:” مجرموں  کو اللہ تعالی کی طرف سے ذلت وعذاب پہنچے گا“ ۔

کبھی بچوں کو دیکھنا زینت اور خوشی کی علامت ہوتی ہے۔

(۱۷) خواب میں اپنے چھوٹے بچوں کو دیکھنا کبھی فتنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے اور کبھی ادنی عیش یا عجز کی بنا پر کلفت کو چھوڑنے پر بھی دلالت کرتے ہیں۔


(۱) خواب میں بچہ دیکھنے سے خوشخبری کی طرف اشارہ ہوتا ہے، فرمانِ خداوندی ہے: (یا بشری ہذا غلام)۔

(۲) خواب میں اگر کسی نے خود کو اپنے پاس بچہ رکھتے ہوئے دیکھا تو اسے پریشانی یا بیماری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

(۳) اور اگر لڑ کی کو دیکھے تو اس سے کشادگی حاصل ہو گی، لڑکی کے میں پائے جانے والی کشادگی پر قیاس کرتے ہوئے۔

(۴) خواب میں اگر کسی نے چھوٹے بچے کو اٹھایا تو اسے پریشانی لاحق ہو گی۔

(۵) اور اگر حاملہ عورتوں میں سے کسی عورت نے بچے کو جنا تو اس عورت کو لڑکی کی خوشخبری حاصل ہو گی۔

(۶) اور اگر لڑکی کو جنا تو لڑکے کی خوشخبری ملے گی۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top