khwab me aslaha weapon dekhna
(۱) خواب میں اسلحہ دیکھنا دشمن پر قوت اور غلبہ پانے پر دال ہے اور بیماریوں سے دفاع کی علامت ہے۔
(۲) جس نے دیکھا کہ اس کے پاس اسلحہ ہے اور وہ ایسی قوم کے درمیان ہے جن کے پاس اسلحہ نہیں تو وہ ان کا سردار اور منظورِ نظر ہو گا جس قدر اس کے پاس اسلحہ ہو گا۔
(۳) اگر اس نے دیکھا کہ لوگ اس کی طرف دیکھ رہے ہیں اور اس کے پاس اسلحہ ہے تو لوگ اس پر حسد کریں گے اور اس کی غیبت کریں گے پس اگر وہ بوڑھے ہوئے تو اس سے مراد اس کے دوست ہوں گے اور اگر وہ جوان ہوئے تو اس سے مراد اس کے دشمن ہوں گے۔
(۴) جس نے دیکھا کہ اس پر اسلحہ ہے اور وہ اس کو استعمال کرنے پر قادر ہے تو یہ اس کے کمال پر اور حاجت کو پانے پر دلیل ہے اور اگر بیمار ہو تو یہ اس کی موت کی علامت ہے اور بعض دفعہ یہ دین میں اصلاح پر بھی دال ہوتا ہے اور اگر وہ بیمار ہو یا ڈرا ہوا ہو تو اللہ تعالیٰ اس کو شفاء دیں گے اور اگر وہ مسافر ہو تو وہ سلامتی کے ساتھ اپنے گھر لوٹ آئے گا۔
(۵) جس نے دیکھا کہ اس سے اس کا اسلحہ چھین لیا گیا تو یہ اس کی سلطنت اور قوم میں ضعف کی علامت ہے اور اسلحہ پہننا علم پر دال ہے جس کے ذریعے سے وہ جہالت کو دور کرتا ہے یا اس مال پر دلالت کرتا ہے جو اسے فقر اور اس کی شدت سے بچاتا ہے اور دشمن کو خوفزدہ کرنے اور اس پر غالب آنے پر بھی دال ہے اور یہ اس دوا پر بھی دلالت کرتا ہے جس کے ذریعے مرض کو دور کیا جائے اور یہ بیوی پر دلالت کرتا ہے کہ جس کے ذریعہ سے شیطان سے بچا جا سکتا ہے۔