خواب میں فرشتے دیکھنے کی تعبیر

Khwab me farishte dekhne ki tabeer

خواب میں عرش اٹھانے والے فرشتے دیکھنے کی تعبیر

khwab me arsh uthane wale farishte dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں ان کا دیدار باعثِ عزت وقوت اور سبب اشفاق والفت ہے۔

(۲) ان کی رؤیت عقیدے کی سلامتی اور بادشاہ کے خواص کی قربت کی دلیل ہے۔

خواب میں کراماً کاتبین دیکھنے کی تعبیر

khwab me kiraman katibeen dekhne ki tabeer

ان کی تعبیر بڑے بڑے امانتدار علماءِ کرام سے کی جاتی ہے۔

متقی وپرہیز گار شخص کا خواب میں کراماً کاتبین کو دیکھنا دنیا وآخرت میں خوشی کی بشارت اور جنت کے یقینی ہونے پر دلالت کرتا ہے اور غیر متقی شخص کے ان فرشتوں کو دیکھنے کی تعبیر اس کے لیے اچھی نہیں ہے، بلکہ اللہ تعالی کے اس فرمان ﴿وَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحَافِظِينَ كِرَامًا كَاتِبِينَ يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ ﴾ الانفطار

(ترجمہ: اور تم پر نگہبان مقرر ہیں عزت والے، عمل لکھنے والے) کی بنا پر انہیں ڈرنا چاہیے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top