خواب میں انار  دیکھنے کی تعبیر

Khwab me anaar pomegranate dekhne ki tabeer

(۱) اگر یہ میٹھا ہو تو خواب میں اس کی تعبیر جمع شدہ مال سے ہوتی ہے۔

(۲) اور کبھی یہ عورت پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۳) اور کبھی آباد علاقہ پر بھی، انار مال اور لڑکے پر بھی دلالت کرتا ہے، ایسے ہی اس کی تعبیر ہزار، سو، دس درہموں سے بھی کی جاتی ہے۔

(۵) بعض نے کہا کہ دیکھنے والے کی حالت کے مطابق، بادشاہ کے لیے انار دیکھنا شہر سے تعبیر کیا جاتا ہے اگر وہ اس کو تو ڑ دے تو دلیل ہے کہ شہر فتح کرے گا، اس کا چھلکا شہر کی دیواروں پر دلالت کرتا ہے، اس کے دانے شہر کے باشندے ہیں اور اس میں موجود جھلیاں اس کا مال ہے۔

(۶) اگر کسی نے خواب میں انار کا چھلکا کھایا تو دلیل ہے کہ بیماری سے ٹھیک ہو جائے گا، انار کی تعبیر بند صندوق سے بھی کی جاتی ہے، کبھی یہ شہد کی مکھیوں کے چھتہ اور شمع کی ٹکیہ پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۷) اگر انار کے دانے سفید ہوں تو یہ درا ہم پر۔

(۸) اور اگر سرخ ہوں تو دنا نیر پر دلالت کرتے ہیں۔

(۹) بعض نے کہا کہ انا رگھبراہٹ اور سفر پر بھی دلالت کرتا ہے، اگر اس کی تعبیر عورت سے کی جا رہی ہو تو وہ خوبصورت ہو گی،  اگر وہ صحیح ہو تو باکرہ ہو گی اور اگر ٹوٹا ہوا ہو تو اشارہ ہے ثیبہ ہو گی۔

(۱۰) متعین انار سے مراد عورت ہوتی ہے، کھٹا انار حرام مال ہوتا ہے، بعض نے کہا کہ اس سے مراد غم وپریشانی ہے۔

(۱۱) اگر کسی نے انار بیچا تو اس نے دنیا کو آخرت کے مقابلہ میں خرید لیا ہوگا۔

(۱۲) انار کو نچوڑ نا اور اس کا رس پینا آدمی کا اپنے او پر خرچ کرنا ہے۔

(۱۳) اور وہ مبہم انار جس کے متعلق معلوم نہ ہو کہ میٹھا ہے یا کھٹا تو وہ میٹھے ہی کی طرح شمار ہوگا انار کے درخت پر دلالت کرتا ہے ، عیالدار شان وشوکت والے آدمی جسے سے ہے۔

(۱۴) بادشاہ ہو تو انار سے مراد دوسرے بادشاہوں پر غالب ہو گا۔

(۱۵) اگر تاجر ہو تو وہ گناہوں اور برائیوں سے بچتا ہوگا اس کی تجارت بڑھے گی۔

(۱۶) انار کے درخت کا کاٹنا قطع رحم پر دلالت کرتا ہے، کبھی انار کا درخت گھبراہٹ پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۱۷) بعض نے کہا کہ میٹھا انار وہ حلال رزق ہے جو محنت سے حاصل ہو اور کھٹاغم وپریشان اور برائی کی علامت ہے۔

(۱۸) اور کھٹا میٹھا رزق ہے جس میں شبہ ہو۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top