Khwab me aaruu peach dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں میٹھا شفتالو کھانا خواہش کے مطابق امید پوری ہونے کی دلیل ہے اور ترش شفتالو کھانا خوف کی علامت ہے اور ہر ایک دانہ خوف پہنچنے کی دلیل ہے۔
(۲) درخت شفتالو کی دلالت ایک پر خطر، بہادر، مالدار، لوگوں پر مال خرچ کرنے والے، ثابت قدمی سے محنت کرنے والے، جوانی میں مالِ کثیر جمع کرنے والے اور جوانی ہی میں مرنے والے مرد پر ہوتی ہے۔
(۳) بے موسم شفتالو کھانا مرضِ شدید میں مبتلا ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔
(۴) خواب میں درخت سے شفتالو چننا کسی بیمار آدمی سے مال حاصل کرنے کی علامت ہے ۔
(۵) شفتالو اور اس قسم کے دوسرے پھل سوائے شہتوت کے اپنے موسم میں کھا نا لذت اور جھگڑے کی علامت ہیں۔
(۶) بے موسم کھانا نقب زنی اور باطل امور پر دلالت کرتا ہے۔
(۷) کبھی اس کی دلالت ختم شدہ خیر یا شر کے لوٹنے پر بھی ہوتی ہے اور کبھی اس کی تعبیر بھائی اور ایک خوبصورت عظیم ساتھی بھی ہوتا ہے۔