خواب میں کوئی چیز آگ میں پکانا

Khwab me aag mein pakana

(۱) خواب میں آگ پر کوئی چیز پکانے کی تعبیر مراد کو پا لینا ہے بشرطیکہ پکائی ہوئی چیز پک گئی ہو۔

(۲) اور جس نے دیکھا کہ اس نے آگ پر کوئی چیز پکائی اور وہ چیز پک گئی تو بے شک وہ اپنی مراد کو پا لے گا اور زبان زد خاص وعام ہو گا۔

(۳) اگر وہ چیز نہیں پکی تو وہ اپنی مراد کو نہیں پائے گا ، پکانے کی تعبیر نفع بخش کام کا حرکت میں آ جانا ہے اور اگر پکائی گئی چیز پک گئی تو یہ دلیل ہے کہ اس کو رزق حاصل ہو گا۔

(۴) اور جس نے کچی شراب پکائی تو یہ دلیل ہے کہ اس کو کوئی معاملہ پیش آئے گا سوائے اس کے کہ اگر وہ پک جائے اور چلو بھر کے پی لے اور کھا لے۔

(۵) تمام کھانے والی چیزیں رزق کی دلیل ہیں سوائے ہریسہ اور حلوہ نما کھانے کے۔

(۶) اگر پکی ہوئی چیز بکری کا گوشت ہو تو یہ علامت ہے اچھی زندگی کی شرافت وعزت کے ساتھ جو حلال طریقے سے نصیب ہو گی۔

(۷) اور اگر گائے کا گوشت ہو تو یہ اچھی زندگی ومنفعت والے عاملین کی طرف سے حاصل ہونے کی علامت ہے۔

(۸) اگر اس نے کسی درندے کا گوشت کھایا تو دلیل ہے کہ وہ ظالم قوم پر خوف اور ناپسندیدگی کے ساتھ حکومت کرے گا۔

(۹) اور اگر وہ کتے کا گوشت تھا تو دلیل ہے کہ اس کو گھٹیا حکومت حاصل ہو گی۔

(۱۰) اگر اس کے ساتھ چکنائی بھی ہو تو یہ مالِ حرام ملنے کی دلیل ہے۔

(۱۱) اگر چربی نہیں تھی تو فقر اور محرومی کے ساتھ گھٹیا کمائی حاصل ہو گی۔

(۱۲) اور اگر وہ کسی پرندے کا گوشت تھا تو یہ دلیل ہے کہ اس کو حکومت حاصل ہو گی یا اغنیاء اور عزت والے لوگوں کے ساتھ تجارت کرے گا یا کسبِ حلال کرے گا۔

(۱۳) اگر وہ چیر پھاڑ کر کھانے والا پرندے کا گوشت تھا تو یہ دلیل ہے کہ وہ تجارت کرے گا یا اس کو حکومت حاصل ہو گی۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top