Khawab me saman dekhne ki tabeer
خواب میں سامان منتقل کرنے والے کی (mover) تعبیر
Khwab me saman lejane wale mover ki tabeer
اس کی تعبیر دنیا دارودھو کہ باز قسم کے آدمی سے کی جاتی ہے جو اموال جمع کرتا ہو، ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے والے کی دلالت ایسے طالب علم پر ہوتی ہے جو چل پھر کر علم حاصل کرتا ہے اور دین میں مضبوطی کرتا ہے اور جانوروں کے بیو پاری کو دیکھنا تعبیر کے اعتبار سے اچھا نہیں ہے، اسی طرح جانوروں کو چلانے سے روکنا چور پر اور کبھی دین پر دلالت کرتا ہے اور دلیل ہے کہ وہ ظالم بادشاہ ہو گا جو لوگوں پر ظلم کرے گا، بکری والے سے اس کی بکریوں کو رضا مندی سے منگانے والے کی دلالت غلام فروش پر ہوتی ہے اور بکریوں کی دلالت غلاموں پر بھی ہوتی ہے اور اس کی دلالت اچھی شہرت کے حامل صاحبِ علم مالدار آدمی پر بھی ہوتی ہے۔
خواب میں سامانِ تجارت دیکھنے کی تعبیر
جس نے خواب میں دیکھا کہ اس کے جسم پر مالِ تجارت ہے تو وہ مال پائے گا۔
خواب میں قلی دیکھنا
Khwab me qulli dekhna
(۱) خواب میں قلی دیکھنا گنا ہوں اور دیگر بوجھوں تلے دبنا ہے، کبھی اس سے مراد قلی بننا بھی ہوتا ہے، البتہ مریض اگر قلی کو دیکھے تو اس کی عافیت وسلامتی کی نوید ہے۔