حیض کے متعلق شرعی احکام

Haiz meaning in Urdu and English

حَیض کا معنی کیا ہے؟

وہ فاسد اور نقصان دہ خون جو حائضہ عورت کی اندام نہانی یعنی سامنے کی شرمگاہ سے ہر ماہ خارج ہوتا ہے۔ اس کو ماہواری بھی کہتے ہیں۔

اس کو انگلش میں menstruation یا menses کہتے ہیں۔

حیض آنے کی عمر

Haiz Aane ki Umr

نو سال کی عمر سے پہلے اور عموماً پچپن سال کی عمر کے بعد حیض نہیں آتا ، اس لیے نو برس سے چھوٹی لڑکی کو جو خون آئے وہ حیض نہیں بلکہ اِسْتِحَاضَہ (صحت کی خرابی کی وجہ سے آنے والا خون) ہے۔

اگر پچپن برس کی عمر کے بعد کسی عورت کو خون آئے اور وہ خون سرخ یا سیاہی مائل سرخ (dark red) ہو تو وہ حیض ہے۔

اگر اس کا رنگ زرد (yellow)، سبز (green) یا خاکی (dusty) ہو تو حیض نہیں بلکہ اِسْتِحَاضَہ (صحت کی خرابی کی وجہ سے آنے والا خون) ہے ۔

البتہ اگر عورت کو پچپن برس سے پہلے بھی زرد یا سبز، خاکی رنگ آتا تھا تو پچپن برس کے بعد اسے حیض سمجھا جائے گا۔

حیض کے رنگ

Haiz ke Colors

حیض کی مدت کے اندر درج ذیل رنگوں میں کسی رنگ کا خون آئے تو وہ حیض میں شمار ہوگا:

  1. سرخ (red)
  2. زرد (yellow)
  3. سبز (green)
  4. خاکی یعنی مٹیالا (dusty)
  5. گدلا یعنی سرخی مائل سیاہ (dark red)
  6. سیاہ ۔ (black)

حیض کی حالت میں ہمبستری اور جماع کا کفارہ

Haiz me Humbistari ka Kaffara

حیض کی حالت میں جماع کرنا حرام و ناجائز ہے۔ لاعلمی میں اگر ایسا ہوگیا  تو امید ہے کہ میاں بیوی گناہ گار نہیں ہوں گے۔

لا علمی کی وجہ سے ہونے والے گناہ پر  بھی استغفار کرنا بہتر ہے۔ اس کے علاوہ اس  عمل کے بعد  کچھ صدقہ کریں تاکہ نیکی سے گناہ دھل جائے۔ استطاعت ہو تو 4.374  گرام سونے کے ایک سکے کی قیمت کے برابر یا آدھے سکے کی قیمت کے برابر رقم صدقہ کریں۔ (ماخذ)

اگر میاں بیوی کی رضا مندی سے یہ گناہ ہوا ہے تو دونوں گناہ گار ہوئے، دونوں استغفارکریں، اور بہتر یہ ہے کہ اس کے بعد کچھ صدقہ کریں؛ تاکہ نیکی سے گناہ دھل جائے۔ استطاعت ہو تو 4.374  گرام سونے کے ایک سکے کی قیمت کے برابر یا آدھے سکے کی قیمت کے برابر رقم صدقہ کریں۔ (ماخذ)

4.374 گرام سونے کی موجودہ قیمت اس لنک پر جا کر معلوم کر سکتے ہیں۔

Haiz me Humbistari ka Kaffara
gold.pk ویب سائٹ کے مطابق 26 دسمبر 2024 میں حیض کی حالت میں ہمبستری اور جماع کا کفارہ
error: Content is protected !!
Scroll to Top