خواب میں ہار دیکھنا

khwab me haar necklace dekhna

عورت کے لئے قلادہ کی تعبیر اس کا حسن وجمال اور زینت ہے۔

(۱) کسی نے دیکھا کہ اس کے اوپر سونے، موتی اور یاقوت کا ہار ہے تو تعبیر ہے کہ مسلمانوں کے معاملات میں سے کسی معاملے کا ذمہ دار ہو گا یا دلیل ہے کہ کوئی امانت اس کے سپرد کی جائے گی۔

(۲) ہار کے ساتھ چاندی کی نقدی پاس ہونا خوبصورت عورت کے ساتھ شادی کرنے کی دلیل ہے۔

(۳) اس ہار کے ساتھ یا قوت وجواہر دیکھنا بہت ہی حسین ہونے کی علامت ہے۔

(۴) جواہر اور چاندی سے مرصع ہار حکمرانی کے ساتھ عورت پر دلالت کرتے ہیں۔

(۵) لوہے کا ہار مضبوط حکمرانی کی علامت ہے۔

(۶) پتیل کا ہا ر متاعِ دنیا پر دلالت کرتا ہے۔

(۷) دوسرے جواہر سے بنا ہوا ہار کمزور حکمرانی کی دلیل ہے اور ہار عورت کے لئے مال اور حاملہ کے لئے مذکر اولاد کی دلیل ہے اگر وہ ہار کسی مذکر چیز کا بنا ہوا ہو، وگرنہ مؤنث اولاد کی دلیل ہے۔

(۸) ہارٹوٹ جانا یا کھل جانا اس حکمران کے معزول ہونے کی علامت ہے جو ہار کی تعبیر ہوتا ہے۔

(۹) کبھی سرخ ہار عورت کے لئے سرخ دوپٹہ کی علامت ہے۔

(۱۰) خواب دیکھا کہ اس کے اوپر بہت بڑا ہار ہے جو اس سے اٹھایا نہیں جا رہا تو یہ اپنے علم پر عمل نہ کر سکنے کی دلیل ہے، کبھی عورت کے لئے ہار کے اندر تغیر آنا اس کے شوہر کے اندر تغیر وتبدل آنے پر دلالت کرتا ہے۔

خواب میں موتی کا ہار دیکھنا

Khwab me moti ka haar necklace dekhna

(۱) خواب میں موتی عورتوں کا جمال وزینت ہے، وہ ہار جو موتیوں اور مرجان سے بنایا گیا ہو تو وہ موتیوں کی کثرت، خوبصورتی اور صفائی کی بقدر اللہ کی خشیت اور حفظِ قرآن ہے۔

(۲) ہار میں جواہر عمل کے جواہر اور اس کے منتہاء ہوتے ہیں، عورت کا ہار اس کا خاوند یا بیٹا ہے۔

(۳) مرد اگر اپنی گردن میں ہار دیکھے تو اگر طالبِ قرآن ہو تو قرآن، اگر طالبِ فقہ ہو تو فقہ میں مضبوطی، اگر ذمہ میں کوئی عہد ہے تو اسے پورا کرنے پر دلالت کرتا ہے، اگر ان تمام میں کچھ نہ ہو اور صاحبِ خواب غیر شادی شدہ ہو تو اچھا قرآن پڑھنے والی عورت سے شادی ہو گی اور اللہ تعالی ایسا لڑکا عطاء فرمائیں گے جو عالم اور حاکم ہو گا۔

(۴) اگر خواب میں ہار کا دھاگہ ٹوٹ گیا اور اس کے موتی بکھر گئے تو اس کی یہ مذکورہ تعبیر نہ ہو گی۔ بلکہ اگر اس کے ذمہ کوئی عہد ہو تو اسے توڑے گا، اگر حافظِ قرآن ہے تو اسے غفلت کی وجہ سے بھلائے گا اور اپنے علم کو ضائع کرے گا۔

(۵) اگر کئی ہار جمع ہو جائیں تو جواہر قرآن، موتیاں، سنتیں اور تمام حکم اور فقہ اور اچھے کلام کی دلیل ہے۔

(۶) اگر دیکھے کہ ایک یا دو ہار پہنے ہوئے ہیں تو لؤلؤ پروئے ہونے کی تعبیر قرآن اور اچھی بات ہے، صاحبِ خواب حافظِ قرآن صاحبِ امانت وحیثیت اور بقدر موتیوں کے جمال وچمک کے دین پر چلنے والا ہو گا یا پھر اس کی تعبیر یہ ہو گی کہ اس کے ذمہ کوئی امانت عہد یا وعدہ ہو گا۔

(۷) اگر کوئی خود کو بہت سے ہار پہنے ہوئے دیکھے اور ان کے اٹھانے میں ضعف محسوس کرے تو اس کا اپنے علم پر عمل ناقص ہے۔

(۸) اگر عورت اپنے گلے میں ہار دیکھے تو ہار میں جو اچھائی یا برائی ہو گی وہ اس کے خاوند یا ولی پر ہو گی یا پھر ایسی عورت امانت کا قلادہ پہنے گی۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top