خواب میں سینگ دیکھنا

khwab me seeng horn dekhna

خواب میں سینگ دیکھنے کی تعبیر قوت ومنفعت ہے۔

(۱) جو دیکھے کہ اس کے سینگ نکلے ہوئے ہیں تو وہ اپنے دشمن پر غالب آئے گا۔

(۲) بادشاہ نے دیکھا کہ اس کے دو سینگ لگے ہیں تو دلیل ہے کہ وہ مشرق ومغرب کا مالک بنے گا  اور کبھی سینگ کی دلالت کسی قریبی رشتہ دار پر بھی ہوتی ہے جس سے اس کو قوت ومنفعت حاصل ہو گی، کسی نے خواب دیکھا کہ بیل یا کسی اور حیوان کے سینگ کی طرح اس کے سر پر بھی دو سینگ نکل آئے ہیں تو یہ اس کے مرنے کی علامت ہے اور سینگ کی دلالت مسالوں اور اسلحوں اور ان چیزوں پر بھی ہوتی ہے جس سے تجمل اختیار کیا جاتا ہے، مثلاً مال واولا د، عزت وجاہ وغیرہ۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top