خواب میں قوس وقزح  دیکھنا

khwab me qos o qazah rainbow dekhna

(۱) یہ کمان کی شکل کا بادل ہے جو آسمان میں نمودار ہوتا ہے، خواب میں اس کی رؤیت خوف سے مامون ہونے کی دلیل ہے۔

(۲) اگر کسی نے خواب میں سرخ رنگ کا دھنک دیکھا تو خون زیادہ بہنے کی بنا پر صاحبِ خواب کو زخم لگنے کا اندیشہ ہے۔

(۳) اگر اس کا رنگ زرد ہے تو یہ بیماری کی دلیل ہے۔

(۴) اگر اس کا رنگ سبز ہے تو بادشاہ کے ظلم سے اور قحط سے امان کی علامت ہے۔

(۵) بعض معبرین نے کہا ہے کہ اگر کسی نے قوس وقزح دیکھی تو اس کی شادی ہو گی، اس لئے کہ شعراء عورت کو دھنک کے ساتھ تشبیہ دیتے ہیں۔

(۶) بعض نے کہا ہے کہ اگر کسی نے خواب میں دائیں طرف دھنک دیکھا تو یہ خیر کی دلیل ہے، اگر بائیں طرف دیکھا تو سرسبز ہونے کی علامت ہے، اگر اس کو شمالاً اور جنوباً دیکھا تو فقیر کے لئے سرسبز ہونے کی دلیل ہے اور دولت مند کے لئے سختی اور مال کے زوال کی نشانی ہے اس لئے کہ یہ جلد زائل ہوتا ہے، برقرار نہیں رہتا ہے۔

(۷) خواب میں قوس وقزح دیکھنا عجیب معاملہ کے ظہور پر دلالت کرتا ہے جس سمت اس کو دیکھا ہے وہ عجیب معاملہ اس سمت ظاہر ہو گا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top