خواب میں گیت گانا

Khwab mein geet gana singing karna

(۱) خواب میں گیت باطل کلام اور مصیبت پر دلالت کرتا ہے، اگر خواب میں گیت کی آواز اچھی ہو تو یہ نفع مند تجارت کی علامت ہے اور اگر آواز اچھی نہیں تو یہ خسارہ والی تجارت کی طرف اشارہ ہے اور گانا گانے والے کے حکیم یا عالم یا ذاکریا خطیب ہونے پر بھی دال ہو سکتی ہے۔

(۲) خواب میں کسی جگہ میں گانا اس جگہ میں جھوٹ بولے جانے کے ساتھ حاسد کے مکر کی وجہ سے محبت کرنے والوں میں تفریق ہو گی، خواب میں گانا شر اور جھگڑے پر بھی دلالت کرتا ہے، یہ مذکورہ تعبیر رقص میں حرکات کی تبدیلی کے قبیل سے ہے۔

(۳) اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وہ اچھی اور بلند آواز کے ساتھ قصائد پڑھ رہا ہے تو یہ گانا گانے والوں کے لئے اچھی آوازوں کے لئے اور موسیقی والوں کے لئے اپنے ساتھیوں کے ساتھ اچھائی کی دلیل ہے۔

(۴) اگر کوئی اپنے آپ کو خواب میں فضول گانا گاتے ہوئے دیکھے تو یہ اس کی کمزوری، فقیری اور تمسخر کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۵) اگر کوئی اپنے آپ کو راستے میں چلتا ہوا گاتے دیکھے تو یہ اس کے لیے  بھلائی کی علامت ہے اس لئے کہ راستے میں گانا گانا خواب دیکھنے والے کی اچھی زندگی اور اس کے نفس کے خوش ہونے پر دلیل ہے۔

(۶) اگر کوئی خواب میں خود کو حمام میں گاتا دیکھے تو یہ اس کے کلام کے غیر واضح ہونے پر دلیل ہے۔

(۷) اگر کوئی خواب میں اپنے آپ کو بازار یا کھلی جگہ میں گاتا ہوا دیکھے تو دلیل ہے امیر لوگوں کی نظروں میں اس کا کوئی مقام نہیں ہے اور یہ عیب دار اور قبیح امور میں پڑنے پر بھی دلالت کرتا ہے جبکہ فقیروں کے لئے ان کے عقلوں کے ختم ہونے پر دلالت کرتی ہے، بعض دفعہ خواب میں اپنے آپ کو حمام میں گاتا ہوا د یکھنا جھگڑا کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے اس لئے کہ حمام میں گانے کا مطلب غیر واضح ہے۔

(۸) اگر کوئی متقی شخص خواب میں اپنے آپ کو بازار میں گاتا دیکھے تو بازار میں اس فتنہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

(۹) معاشرے میں گھٹیا مقام رکھنے والے کا خواب میں بازار میں گانا اس کی عقل کے ناقص ہونے کی طرف اشارہ ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top