خواب میں جانور کی سری دیکھنے کی تعبیر

Khwab me jaanwar ki siri dekhne ki tabeer

خواب میں سِرِی فروش کو دیکھنے کی تعبیر

(۱) اس کا دیکھنا لوگوں کی جمع پونجی میں تصرف کرنے والے پر دلالت کرتا ہے جیسے ریزگاری دینے والا۔

(۲) کبھی اس کا دیکھنا موت اور سختیوں پر دلالت کرتا ہے۔

(۳) اور اگر بہت سے مجہول سر ہوں اور وہ اپنے بالوں، سینگوں اور خون کے ساتھ ہوں تو یہ علماء کے فنا ہونے اور رئیسوں کی قید پر دلالت کرتا ہے۔

(۴) خصوصًا جبکہ اس پر کوئی حاکم ہو یا بیچنے والا معلوم نہ ہوا اور رآس مختلف دور دراز کے لوگوں کے سر بیچنے والے کو کہتے ہیں۔

(۵) اگر کسی نے سری والے سے کوئی سر خریدا تو وہ بادشاہ سے کوئی فائدہ مند استاذ مانگ رہا ہے یا کوئی خادم وغیرہ اور سری والے کی دلالت لوگوں پر زبردستی کرنے والے پر بھی ہوتی ہے خواہ حکمرانی کے ذریعہ زبردستی کرے یا کسی صنعت اور تدبیر کے ذریعہ، اس سے مراد بادشاہ بھی ہوتا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top