Khwab me qarz debt dekhne ki tabeer
اس کی تعبیر ذلت واہانت سے کی جاتی ہے۔
(۱) کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے اپنا قرض ادا کیا یا کسی کا حق ادا کیا تو وہ صلہ رحمی کرے گا یا تعبیر ہے کہ کسی مسکین کو کھانا کھلائے گا اور اس کا دنیوی یا دینی الجھا ہوا کام آسان ہو گا۔
(۲) بعض اہلِ تعبیر کا کہنا ہے خواب میں قرض ادا کرنا سفر سے لوٹنے کی دلیل ہے۔
(۳) خواب دیکھا کہ وہ مدیوں ہوا اور اس کا اقرار بھی کر رہا ہے لیکن حالتِ بیداری میں ایسا کوئی دین اس پر نہیں ہے تو اس کے گناہ اس کو گھیرے ہوئے ہیں اس کی سزا دنیا میں بھگتے گا یا یہ اس پر مختلف بیماریوں کی آمد کی دلیل ہے یا بیماری کے علاوہ دوسرے مصائبِ دنیا لاحق ہونے کی طرف اشارہ ہے۔
خواب میں قرض لینا
khwab mein qarz lena borrow karna
(۱) قرض دینا خواب میں قرض دینے والے کے لئے صدقہ ہے اور قرض لینے والے کے لئے محتاج ہونے کی دلیل ہے اور کبھی اس کی تعبیر نازل ہونے والی مصیبتیں ہیں۔
(۲) قرض لینا گناہگار کے لئے تو بہ پر اور کافر کے لئے اسلام لانے اور فقیر کے لئے غنی ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(۳) اگر کسی نے ایسی چیز کو قرضہ میں دیا جس کی سائل کے نزدیک قیمت ہے تو یہ اس کے اللہ تعالی کے ساتھ حسنِ معاملہ کی دلیل ہے۔
(۴) خواب میں قرض دینا بیداری میں ایثار اور سخاوت پر دلالت کرتا ہے۔
(۵) اگر کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے لوگوں کو اللہ تعالی کے لئے قرضہ دیا ہے تو دلیل ہے کہ اللہ تعالی کے راستے میں مال خرچ کرے گا یعنی جہاد میں۔
(۶) کسی مریض نے دیکھا کہ وہ مقروض ہے تو یہ اس کے مرض کی شدت پر دلالت کرتا ہے۔
(۷) اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے کسی سے قرض لیا ہے اور اسے مل گیا تو یہ اس کی موت پر دلالت کرتا ہے۔
(۸) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کا قرض خواہ مر گیا ہے تو دلیل ہے کہ غم سے نجات پائے گا، اگر غلام نے دیکھا کہ اس کو کوئی قرضہ دے رہا ہے تو اس کا مرتبہ اس کے آقا کے نزدیک بلند ہو گا۔
خواب میں قرض ادا کرنا
Khwab mein qarz ada karna
اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے کسی صاحبِ حق کو قرضہ ادا کیا تو دلیل ہے کہ صلہ رحمی کرے گا یا مسکین کو کھانا کھلائے گا اور اللہ تعالی اس کی مشکل کو آسان کر دیں گے یا پھر صاحبِ خواب لوگوں کی اعانت کرے گا، گواہی دے گا یا کفارہ ادا کرے گا یا زکوۃ ادا کرے گا، بعض نے کہا ہے کہ حق ادا کرنا سفر سے واپس لوٹنے پر دلالت کرتا ہے، جیسا کہ خواب میں سفر سے واپس آنا حق کے ادا کرنے کی علامت ہے۔