Khwab me battakh duck dekhne ki tabeer
(1) خواب میں اس کی رویت صاحب مال و شہرت اور وجاہت والی عورت سے کی جاتی ہے ۔
(۲) خواب میں بطخ والی جگہوں سے بطخوں کی آواز میں سننا چیخنے اور نوحہ کرنے پر دلالت کرتا ہے۔
(۳) کسی نے دیکھا کہ گویا وہ بطخ چرا رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ بلندی والی قوم کا سر براہ بنے گا۔ اور اس قوم کی طرف سے اس کو مال ملے گا۔ اور بعض علماءِ تعبیر کا کہنا ہے کہ بطخ کی دلالت غمزدہ شخص اور خشکی وتری پر بادشاہت کرنے پر ہوتی ہے۔
خشکی والی بطخ کی دلالت سفر کرنے والے لوگوں پر ہوتی ہے مثلاً زمین اور سمندر میں تجارت کرنے والے لوگ ۔
پالتو بطخ کی دلالت مندرجہ ذیل پر ہوتی ہے: گھر والے، پریشانیاں، ازواج، باندیاں، غلام، دربان وغیرہ۔ اور کبھی اس کی دلالت خوبصورت موٹی عورت پر بھی ہوتی ہے۔ اور ان کی آوازوں کی دلالت غرق ہونے یا جل جانے یا مر جانے کے سبب سے غم واقع ہونے پر کے ہوتی ہے۔ اور بلخ کا انڈا ہاتھ میں لینا مال حاصل ہونے کی دلیل ہے۔