خواب میں خصی دیکھنے کی تعبیر

Khwab me khasi castrated animal dekhne ki tabeer

(۱) کسی دوسرے کے پاس مال یا راز بطور امانت رکھنے والا شخص خواب میں اگر خصی کو دیکھے تو وہ ایسا نہیں کر سکے گا۔

(۲) خواب میں اپنے آپ کو خصی دیکھنا گواہی چھپانے کی دلیل ہے۔

(۳) خواب دیکھا کہ وہ خصی ہو گیا یا خود کو خصی بنایا تو یہ دشمن کی طرف سے ذلت پہنچنے کی دلیل ہے۔

(۴) خواب میں کسی غیر معروف خصی کو دیکھنا جس کے اندر نیک لوگوں کے آثار پائے جاتے ہوں اور حکمت کی باتیں کر رہا ہوتو دلیل ہے کہ وہ فرشتہ ہے جو صاحبِ خواب کو ڈرا رہا ہے یا خوشخبری سنا رہا ہے ڈرا رہا یا سنا رہا ہے۔

(۵) خواب میں دیکھا کہ وہ خصی ہو گیا تو دلیل ہے اللہ تعالی کی طرف سے لوگوں میں ہدایت اور شہرت پائے گا۔

(۶) کبھی خود کو خصی پانا لوگوں میں مرتبہ پانے اور شرم گاہ کے لحاظ سے عفیف ہونے کی دلیل ہے۔

(۷) کبھی سفید رنگ والا خصی رحمت کے فرشتے پر اور کالا رنگ والا عذاب کے فرشتے پر دلالت کرتا ہے، پہلا دلیلِ بشارت اور دوسرا دلیلِ غم ہے۔

(۸) کبھی خصی کی رؤیت سلبِ مال، فقدانِ اولاد اور ازواج ونعمت پر دلالت کرتی ہے۔

(۹) کبھی اس کی رؤیت عدمِ تکلیف، دوسرے کی راحت پر خود کو ترجیح دینے پر بد باطن اور منافق ہونے کی علامت ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top