khwab me topi cap dekhna
(۱) خواب میں ٹوپی دیکھنا ریاست یا سفر یا شادی یا لونڈی کی دلیل ہے۔
(۲) کسی نے خواب دیکھا کہ اس کو کسی نے ٹوپی تحفہ میں دی تو دلیل ہے کہ وہ دور دراز کا سفر کرے گا، اگر اس نے ٹوپی کو اپنے سر پر پہنا تو دلیل ہے اس کو بادشاہت ملے گی۔
(۳) کسی نے خواب میں ایسی ٹوپی پہنی جو عام بیداری کی حالت میں پہنتا ہے تو اس کی دلالت اس کے سربراہ یا بادشاہ یا بڑے بھائی یا والد یا عالم پر ہوتی ہے اور اس کا مرتبہ ان بڑوں کے ہاں ٹوپی کی خوبصورتی اور ہیئت کی بقدر ہو گا، چنانچہ ٹو پی اگر گندی یا پھٹی ہوئی تھی تو مذکورہ افراد میں سے کسی کی طرف سے بقدرِ گندگی اور پھٹن تکلیف اور غم پہنچے گا۔
(۴) ٹوپی کا گرنایا اٹھایا جانا اس کی سر براہ سے جدائی یا اپنی حالت کے تغیر کی دلیل ہے۔
(۵) کسی غیر معروف جوان یا بادشاہ نے اس کے سر سے ٹوپی ہٹا دی تو یہ اس کے سربراہ کی موت کی دلیل ہے۔
(۶) اگر کسی نے بادشاہ کو لوگوں میں ٹوپیاں تقسیم کرتے دیکھا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ لوگوں پر حکمران بنے گا اور اس کوگورنری عطا ہو گی۔
(۷) خلافِ عادت الٹی ٹوپی پہننا سربراہ کی عادت اس کے متعلق بدلنے کی دلیل ہے یا اس کے کام کے متغیر ہونے کی علامت ہے۔
(۸) کسی امام کی ٹوپی میں آفت دیکھنا اسلام اور مسلمانوں پر آفت آنے کی دلیل ہے۔
(۹) کسی نے اپنی ٹوپی گندی دیکھی تو یہ مرتکبِ گناہ ہونے کی دلیل ہے۔
(۱۰) عورت کا خواب میں اپنے سر پر ٹوپی دیکھنا شادی کرنے کی دلیل ہے، اگر وہ حاملہ ہے تو لڑکا پیدا ہونے کی علامت ہے۔
(۱۱) کالی ٹوپی دیکھنا فیصلہ کوسپرد کرنے کی دلیل ہے۔
(۱۲) اگرکسی کو بادشاہ نے ٹوپی عطا کی تو دلیل ہے اس کو گورنر بنائے گا۔
(۱۳) بعض نے کہا ہے کہ اگر کسی نے اپنی سر پر سفید بالوں والی ٹوپی دیکھی تو وہ بادشاہ بن جائے گا۔
(۱۴) اگر کسی نے سمور یا لومڑی یا سنجاب کی کھال سے بنی ہوئی ٹوپی دیکھی تو اگر اس کا سربراہ بادشاہ ہے تو وہ ظالم ہے، اگر وہ فقیہہ ہے تو اس کے دینداری میں نقص ہے، اگر وہ تاجر ہے تو وہ خبیث تاجر ہے۔
(۱۵) ٹوپی دنیا سے بے رغبتی کی بھی علامت ہے۔
خواب میں ٹوپی بنانے والا دیکھنا
khwab me topi banane wala dekhna
خواب میں ٹوپی بنانے والا ہونا اتنے لوگوں پر حکومت کرنے کی دلیل ہے جتنے لوگ اس کی بنائی ہوئی ٹوپیوں کو پہنیں اس لئے کہ ٹوپی کی تعبیر رئیس ہے۔
خواب میں خود (لوہے کی ٹوپی) دیکھنے کی تعبیر
Khwab me khod iron helmet casque dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں خود دشمن سے بے خوف ہونے، مال، بیوی، خدمت اور سفر کی دلیل ہے۔
(۲) سفید خودسر کے محفوظ ہونے یا خوف سے امن میں ہونے کا یا پھر سر درد میں مبتلا ہونے کی دلیل ہے۔
(۳) جو شخص سر پر ڈھال دیکھے تو نقصان سے حفاظت کی دلیل ہے۔
(۴) اگر خود قیمتی ہے تو مالدار خوبصورت عورت اور اگر قیمتی نہیں ہے تو بری عورت کی دلیل ہے۔
(۵) جو شخص اپنے سر پر لوہے کا خود دیکھے تو بلند مرتبہ کے حصول کی دلیل ہے۔
(۶) خود سے ایسا آدمی بھی مراد ہوتا ہے جو پہننے والے سے برائیوں کو دور کرے۔
(۷) خود شادی شدہ کے لئے ولایت غیر شادی شدہ کے لئے قوت والی ہو اور دشمن پر غالب آنے والی بیوی ہے۔