خواب میں سپیرا دیکھنے کی تعبیر

khwab me sapera snake charmer dekhne ki tabeer

سپیرا سانپ پالنے والے کو کہتے ہیں۔

(۱) خواب میں سپیرے کو دیکھنا اہلِ شر کے ساتھ زندگی گزارے اور دشمنوں کی مدارات کی طرف اشارہ ہے۔

(۲) اگر دیکھے کہ سپیرے کے پاس سانپ ہے اور خواب دیکھنے والا مریض ہے تو درازئ عمر کی دلیل ہے۔

(۳) اگر دیکھے کہ سپیرے کے پاس سانپ نہیں بلکہ ریشم کے کپڑے ہیں تو صاحبِ خواب اگر گناہ گار ہے تو توبہ کی دولت نصیب ہو گی اگر فقیر ہے تو غنی ہو گا  اور ردی صنعت سے عمدہ صنعت حاصل کرے گا۔ کبھی اس سے مراد ایسی صنعت ہوتی ہے جو نقصان دہ بھی ہو سکتی ہے جیسے کنواں کھودنا، تلواریں اور چھریاں بیچنا، کبھی اس سے لونڈیاں بیچنے والے یا سلاطینِ عجم کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے۔ نیز کبھی اس سے خناق، جذام اور آنتوں کے سمٹنے کا مرض بھی مراد ہوتا ہے۔ سپیرا زندگی میں ترقی کرنے والا دھوکہ باز مرد ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top