خواب میں کیچڑ دیکھنے کی تعبیر

khwab me keechar mud dekhne ki tabeer

(۱) کیچڑ دیکھنا آمدِ خیر کی علامت ہے خصوصاً اگر وہ قدرے سخت بھی ہو۔

(۲) فقیر شخص کے لئے یہ خواب آسان طریقے سے رزق ملنے اور فاقہ کے ختم ہونے کی دلیل ہے۔

(۳) غیر شادی شدہ کا کیچڑ دیکھنا شادی کرنے اور ساس وسسر والے ہونے کی اطلاع ہے اور کبھی کیچڑ کی دلالت تھوڑی بہت عیش پر بھی ہوتی ہے۔

(۴) خواب میں اس کا حصول صاحبِ خسروساس ہونے کی دلیل ہے اور کبھی اس کی دلالت غم، صدمہ اور خوف پر بھی ہوتی ہے۔

(۵) خواب میں کیچڑ کے اندر داخل ہو نا غم وحزن کے ساتھ سردار بننے کی دلیل ہے اور کبھی کیچڑ کی دلالت زائد اموال اور مبادی منافع اور خیر اور سرداری ظاہر ہونے پر ہوتی ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top