خواب میں مٹکا یا گھڑا دیکھنے کی تعبیر

Khwab me matka pitcher dekhne ki tabeer

(۱) مٹکے کی تعبیر اس منافق سے کی جاتی ہے جس کے پاس امانتیں رکھی جاتی ہوں اور اموال اس کے ہاتھ میں جاری ہوں۔

(۲) خواب میں گھڑے سے پانی پینا مالِ حلال ملنے اور پاکیزہ زندگی پر دلالت کرتا ہے۔

(۳) خواب دیکھا کہ مٹکے کا آدھا پانی پی لیا تو دلیل ہے کہ اس کی عمر کا نصف حصہ ختم ہو چکا ہے اس سے کم یا زیادہ پانی پینا عمر کے کم یا زیادہ باقی رہنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔

(۴) کسی نے دیکھا کہ اس نے گھڑے کا سارا پانی پی لیا تو یہ ساری عمر کے ختم ہونے کی دلیل ہے یہی تعبیر دوسرے برتنوں سے پانی پینے کی بھی ہے۔

(۵) خواب میں تنگ منہ والے گھڑے سے پانی پینا کسی لڑکی کو جماع پر تیار کرنے کی طرف اشارہ ہے۔

(۶) کسی نے دیکھا کہ اس کے ہاتھ سے گھڑا گر کر ٹوٹ گیا اور پانی باقی رہا تو تعبیر ہے اس کی بیوی حاملہ ہے اور زچگی میں اس کا انتقال ہوگا جبکہ بچہ زندہ رہے گا۔

(۷) بعض علمائے تعبیر کہتے ہیں گھڑے کی تعبیر عورت یا خادم یا غلام ہے۔

(۸) تیل یا شہد سے یا دودھ سے بھرا ہوا مٹکا اہلِ دنیا کے لیے سفر اور خزانے پر دلالت کرتا ہے یہی تعبیر دوسرے قیمتی برتنوں یعنی چھوٹے کوزے وغیرہ کی ہے۔

(۹) کبھی گھڑے کی دلالت سواری یا محنتی اور سخت کوشش کرنے والی بیوی پر بھی ہوتی ہے پیتل کا گھڑا دیکھنا بلند مرتبہ بیوی پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۰) خوبصورت شراب کا گھڑا حائضہ عورت پر دلالت کرتا ہے اور شراب کے گھڑے سے پینا حائضہ عورت سے جماع کرنے کی دلیل ہے۔

(۱۱) خواب میں تارکول لگے مٹکے کی تعبیر لوگوں کے راز چھپانے والے وہ مرد وعورت ہیں جو ان کی امانتوں کی حفاظت کرتے ہیں اور کبھی اس کی دلالت اس خادم پر بھی ہوتی ہے جو اموال جمع کرتا ہو۔

خواب میں مٹكا دیکھنے کی مزید تعبیرات

Khwab me matka clay pot dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں مٹکا زانیہ عورت ہے، ہر مٹکے  کی تعبیر اس کے مادے کے اعتبار سے ہوگی، کبھی اس سے مراد گھر کی بنیادیں اور نالیاں وغیرہ ہیں اور کبھی اس سے مراد حاملہ عورت بھی ہوتی ہے۔

(۲) خواب میں مشکیزہ اور مٹکا آزاد عورت اور پانی اس سے حاصل شدہ مال ہے۔

(۳) اگر کوئی شخص پانی لے اور اسے مٹکا میں ڈال دے تو ایسے مال پر حیلہ کرے گا جو عورت کی جانب سے ودیعت ہو۔

(۴) شراب کا مٹکا خزانہ کا حصول ہے۔

(۵) اگر دیکھے کہ گھر میں بڑا گھڑا ہے اور اس میں پانی موجود ہے تو غمگین  غنی عورت کی طرف اشارہ ہے۔

(۲) اگر دیکھے کہ بڑا مٹکا پانی میں ہے تو اس سے بہت مالدار، اللہ تعالی کے راستے میں بہت زیادہ خرچ کرنے والا مرد مراد ہوتا ہے۔

(۷) اگر بڑے گھڑے میں سرکہ ہے تو متقی آدمی کی طرف اگر اس میں جھاگ ہے تو ایسے مالدار کی طرف اشارہ ہے جس کا مال بڑھتا رہے اگر اس میں سالن ہو تو مریض آدمی کی طرف اشارہ ہے۔

(۸) اگر کوئی دیکھے کہ اس کا گھڑا ٹوٹ گیا ہے تو وہ اپنی بیوی کو طلاق دے گا۔

(۹) خواب میں مٹکا دیکھنا خاوند یا بیوی پر دلالت کرتا ہے، یہ گھر کی بنیادوں پر بھی دلالت کرتا ہے، نیز آدمی کی تجوری، دُکان اور بیوی کی بھی علامت ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top