خواب میں مٹی کا ٹِیلہ دیکھنے کی تعبیر

Khwab teela mound dekhne ki tabeer

(۱) مٹی کے ٹِیلہ کی تعبیر خطر ناک آدمی سے اور اس کے آس پاس عمارت کی تعبیر اس کے اہل سے کی جاتی ہے۔

(۲) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ ایک ہموار زمین دیکھ رہا ہے اور اس میں کچھ حصہ ابھرا ہوا ہے تو ابھرے ہوئے حصے کی تعبیر آدمی ہے اور آس پاس کی زمین اس کی دنیاوی وسعت ہے۔

(۳) اگر صاحبِ خواب اپنے آس پاس گھاس وغیرہ دیکھے تو اس کی تعبیر اس کی قوت یا اس کا دین یا اس کا حسنِ عاملہ ہے۔

(۴) کسی نے دیکھا کہ وہ کسی ٹیلہ یا ابھری ہوئی مٹی پر کھڑا ہے اور اس کے ساتھ چپک گیا ہے تو تعبیر یہ ہے اس کا مرتبہ بلند ہوگا، یا تعبیر یہ ہے کہ صاحبِ خواب کسی ایسے آدمی پر بھروسہ کرے گا جس کی یہ صفت ہے اور بقدر اس مٹی کے اس کے اعتماد کے مطابق عمل کرے گا۔

(۵) کبھی اس خواب کی تعبیر عمارت سے اور اس کی چھت پر کھڑے ہونے سے کی جاتی ہے۔

(۶) کسی نے اپنے آپ کو کسی ٹیلے پر چلتے ہوئے  دیکھا تو تعبیر ہے کہ وہ نجات پائے گا۔

(۷) کسی نے دیکھا کہ وہ کسی بلند مکان کے اوپر ہے تو تعبیر یہ ہے کہ وہ رفعت، بلندی اور حکومت پائے گا۔ اور اس کے مال میں اضافہ ہوگا اور عزت وجاہ نصیب ہو گی۔

(۹) کسی نے دیکھا کہ وہ اونچے مکان سے نیچے اتر رہا ہے تو وہ غم، ذلت ورسوائی سے ہم کنار ہوگا۔

(۱۰) زمین کی دلالت انسان پر بھی ہوتی ہے اس لئے کہ انسان کی پیدائش مٹی سے ہے اور جب زمین انسان پر دلالت کرتی ہے تو زمین کا ہر ٹیلہ یا ابھرا ہوا حصہ، اور فراز وغیرہ یا علم کی زیادتی یا مال میں افزونی یا حکومت وریاست پر دلالت کی وجہ سے شہرت پانے کی دلیل ہے۔

(۱۱) کبھی ٹیلوں کی تعبیر معزز جگہیں، اونچے مقام، اور اچھی سواریوں سے کی جاتی ہے۔

(۱۲) اگر کوئی انسان مذکورہ اشیاء  (ابھری ہوئی زمین یا ٹیلہ وغیرہ)کے اوپر خود کو دیکھے تو یہ اس کی نعش کی طرف اشارہ ہے خاص کر اس صورت میں کہ لوگ اس کے نیچے ہوں اور اگر صاحبِ خواب مریض نہ ہو اور شادی کا خواہشمند ہو تو تعبیر ہے کہ وہ کسی ایسی شریف بلند مرتبہ والی عورت سے نکاح کرے گاجو بمقدار ٹیلہ ومٹی کے مالی وسعت رکھتی ہو یعنی جتنی مٹی اس کے نیچےہے اس کے مقدار مال اس کے پاس ہوگا۔

(۱۳) کسی نے دیکھا کہ وہ کسی ٹیلہ یا کسی اونچی جگہ پر کھڑا یا بیٹھ کر لوگوں کو خطاب کر رہا ہے یا اذان دے  رہا ہے تو دلیل ہے کہ اگر وہ حکمران بننے کا اہل ہے تو حکمران بنے گا یا قاضی  بنے گا یا مسندِ افتاء فائز ہوگا یا اذان وخطابت کا منصب پائے گا۔ یا پھر وسیع شہرت حاصل کرے گا اس لیے کہ یہ جگہ معزز لوگوں کے لیے ہے۔

(۱۴) کسی نے دیکھا کہ وہ گوبر کے ابھرے ہوئے ڈھیر کے اوپر کھڑا ہے تو تعبیر دنیا ہے جس میں مختلف چیز میں موجود ہیں۔

(۱۵) کبھی یہ خواب بیوی یا باندی پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۱۶) اگر ٹیلہ گوبر وغیرہ کا نہ ہو بلکہ کسی اور چیز کا ہو یا غیر معلوم چیز کا ٹیلہ ہے تو علوِ شان بلا تعب کی دلیل ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top