خواب میں پنڈلی دیکھنا

Khwab mein pindli dekhna

(۱) اس کی دلالت جوا باز بیٹے پر ہوتی ہے، خواب میں پنڈلی کا ٹوٹ جانا، مر نے یا غم اور مصیبت پہنچنے یا سخت شدت والم میں مبتلا ہونے پر دلالت کرتا ہے، پنڈلی کو نیچے دیکھنا قوت وشجاعت اور جرأت حاصل ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

(۲) غیر شادی شدہ لوگوں کے لئے شادی کی دلیل ہے اور ابھرے ہوئے پستانوں کے ساتھ کھیلنا فضول کلام کرنے کی علامت ہے، کسی مریض کا اپنی پنڈلی کوٹوٹی دیکھنا اس کی موت کی علامت ہے اور پنڈلی انسان کے مال پر دلالت کرتی ہے، چنانچہ پنڈلی کا ضائع ہونا مال کے ضیاع کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔

(۳) پنڈلی کا خوبصورت مناسب شکل میں ہونا نیک فال ہے کہ جس کام کا قصد کیا ہے وہ مبارک ہے، مثلاً شادی کی سواری یا غلام خرید نا وغیرہ۔

(۴) پنڈلی کو زخمی یا سیاہ یا ٹوٹی ہوئی دیکھنا مذکورہ کاموں کے انجام میں نادم ہونے کی دلیل ہے۔

(۵) اپنے پاس پنڈلی دیکھنا کئی کنواریوں سے نکاح کرنے کی دلیل ہے، اللہ تعالی کا فرمان ہے: (وکواعب اترابا) ”ہم عمر بھرے ہوئے پستانوں والیاں“۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top