Khwab mein hatheli palm dekhna
(1) خواب میں اس کو دیکھنا قوت ہے اور ہتھیلی کی کشادگی دنیا کی کشادگی ہے اور اس کی تنگی دنیا کی تنگی ہے، چنانچہ ہتھیلی میں کچھ حادثہ ہونا اس کی قوت اور دنیا میں کچھ ہونے کی دلیل ہے۔
(۲) اگر کسی نے اپنی ہتھیلی پر بال اُگے دیکھے تو اس کو غم نصیب ہو گا اور مقروض ہو گا، بعض نے کہا کہ اس کی تعبیر مال ہے جو اس کے ہاتھ میں بڑھے گا۔
(۳) اگر کسی نے اپنی ہتھیلی کے اوپر بال اُگے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی حالت مضبوط وقوی ہو گی یا تعبیر ہے کہ اس کا مال ختم ہو گا۔
(۴) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کی ہتھیلی آسمان کے ساتھ لٹکی ہوئی ہے اگر صاحبِ خواب بادشاہ کا ہمنشین ہے تو اس سے نفع حاصل کرے گا۔
(۵) اگر شکاری ہے تو اس کا شکار زیادہ ہو گا، اگر زمیندار ہے تو اس سے نفع حاصل کرے گا اور اگر کسی نے دیکھا کہ اس کی ہتھیلی چھوٹی اور نرم ہے تو وہ اپنے نفس میں کمزور اور بزدل ہو گا اور ہتھیلی کی تعبیر دنیا بھی ہے، ہتھیلی کی تعبیر معاملات سے رکنا بھی ہے۔
(6) اگر کسی نے ہتھیلی دیکھی تو دلیل ہے کہ وہ کسی معاملہ سے ڈرنے والا ہے اور اس سے باز رہے گا۔
( ۷ ) اگر کسی نے اپنی ہتھیلی کشادہ اور خوبصورت دیکھی تو وہ اس کے رزق کی وسعت اور مقاومت کی دلیل ہے۔
(۸) اگر کوئی شخص اپنی ہتھیلی کو بند دیکھے تو یہ اس کے بخل اور قلتِ خیر کی دلیل ہے۔
(۸) اگر ہتھیلی خوبصورت ہے تو یہ شرور سے باز آنے کی دلیل ہے یا اللہ تعالی کی نافرمانی سے رکنے کی علامت ہے یا صدقہ سے رکنے کی خبر ہے۔
(۹) کبھی ہتھیلی کا اچھا ہونا دعا کی قبولیت پر بھی دلالت کرتا ہے، ہتھیلی کو راحۃ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس کا دیکھنا مشقت سے آرام ملنے پر دلالت کرتا ہے یا دوسرے کے لئے راحت پیدا کرنے کی دلیل ہے، بعض نے کہا ہے کہ ہتھیلی کی دلالت چھ چیزوں پر ہوتی ہے، زندگی، مال، ریاست، لڑکا، بہادری، حرام سے دوری۔