خواب میں پانی میں غوطہ لگانا

Khwab mein ghota lagana Diving Kana

(۱) اگر کوئی خواب میں خود کو سمندر کے پانی میں غوطہ لگاتے ہوئے دیکھے، غوطہ لگانے کی وجہ سے سمندر کی گہرائی سے اس کے جسم کو بھی لگ گیا تو اشارہ ہے بادشاہ کی جانب سے اسے غم کا سامنا کرنا پڑے گا۔

(۲) اگر سمندر سے غوطہ لگانے کے وقت موتی وغیرہ بھی نکالے تو بادشاہ کی طرف سے لونڈی حاصل ہو گی یا سمندر سے نکالے گئے موتیوں کی بقدر علم یا خزانہ ملے گا۔

(۳) اگر کوئی خواب میں خود کو نہر میں غوطہ لگاتے ہوئے دیکھے درانحالیکہ اسے نہر سے نکلنے پر بھی قدرت نہیں ہے تو اشارہ ہے کہ اسے تکلیف کا سامنا ہو گا جس پر تحمل اور صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے گا، اگر کوئی خواب میں خود کو موتی وغیرہ کے حصول کے لئے سمندر میں غوطہ لگاتا ہوا دیکھے تو اس میں علم، مال یا اس جیسی کسی چیز کے طلب کرنے کی طرف اشارہ ہے اور سمندر سے حاصل کئے جانے والے موتیوں کی بقدر مطلوبہ چیزیں حاصل کر سکے گا۔

خواب میں بہت زیادہ غوطہ لگانے والا دیکھنا

Khwab me ghota lagane wala dekhna

(۱) خواب میں زیادہ غوطہ لگانا بادشاہ، اقتدار یا اس کے ہم مثل پر دلالت کرتا ہے، اگر کوئی خواب میں سمندر کے پانی میں خود کو غوطہ لگاتے ہوئے دیکھے اگر تو غوطہ لگانا موتیوں کو نکالنے کے لئے تھا تو اشارہ ہے کہ وہ بادشاہ کے کام میں مشغول ہو کر بادشاہ سے ایسی باندی حاصل کرے گا جس سے خوبصورت بیٹا پیدا ہو گا یا دلیل ہے وہ کسی عالم سے علم حاصل کرے گا یا کسی خطرہ کے مقام سے مال یا خزانہ وغیرہ حاصل کرے گا اور مذکورہ مطلوبہ چیزوں میں سے سمندر سے موتی نکالنے کے بقدر حاصل کر پائے گا۔

(۲) خواب میں زیادہ غوطہ لگانے والا مشکل امور میں داخل ہونے والا ہوتا ہے، خواب میں زیادہ غوطہ لگانا دلالت کرتا ہے کہ صاحبِ خواب بڑے عالم اور متقی پیشواء کے اندر ہدایت کے آثار وعلامات دیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور محققین کے حقائق کے مظہر کو بھی دیکھ سکتا ہے۔

خواب میں دریا کی گہرائی تک غوطہ لگانے والا دیکھنا

Khwab me darya me ghota lagane wala dekhna

خواب میں دریا کی گہرائی تک غوطہ لگنا جاسوسی، فوائد اور رزق پر دال ہوتا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top