Khwab me tassalli dene ki tabeer
(۱) مالدار اچھے حال والے آدمی کو خواب میں تسلی دینا مضرت پہنچنے کا اشارہ ہے۔
(۲) مصیبت زدہ کو تسلی دینا منفعت کی دلیل ہے اور امید رکھنے والوں میں تعزیت تکلیف کی وجہ سے تسلی کے محتاج ہونے کی علامت ہے۔
(۳) شدت زدوں کی تعزیت خیر کی امید اور شدت کے ختم ہونے کی نشانی ہے۔
(۴) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ کسی مصیبت زدہ کو تسلی دے رہا ہے تو تعبیر ہے کہ امن پائے گا۔
(۵) کسی نے دیکھا کہ اس کو تسلی دی جا رہی ہے تو تعبیر ہے کہ اس کو کسی قسم کی خوشخبری ملے گی۔
(۶) غیر مصیبت زدہ کو تسلی دینا کسی ایسے حادثہ کے وقوع کی طرف اشارہ ہے جس کی وجہ سے تسلی کا محتاج ہو۔
(۷) کبھی تعزیت ناداروں کے ساتھ سچی محبت اور گفتار میں نرمی پر بھی دلالت کرتی ہے۔