Khwab me taoon bemari epidemic dekhna
خواب میں طاعون دیکھنے کی تعبیر خارش ہے۔
(۱) جس شخص نے خواب میں دیکھا کہ اسے طاعون لاحق ہو گیا ہے تو اس شخص کو خارش لاحق ہو گی۔
(۲) اور جس شخص نے دیکھا کہ اسے خارش ہو گئی ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کو طاعون لاحق ہو گا۔
(۳) اگر دیکھے کہ شہر میں طاعون پھیل گیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کا قہر نازل ہو گا اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر قبر یا حرب یا بدعت ہوتی ہے چونکہ یہ چیزیں بھی موجبِ ہلاکت وموت ہیں اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر سفر یا بادشاہ کی طرف سے تاوان ہے، جس شخص نے دیکھا کہ شہر میں طاعون پھیل گیا ہے تو علامت ہے کہ شہر میں لڑائی ہو گی۔