Khwab me talaq divorce dena
(۱) غیر شادی کا خواب میں طلاق کا لفظ استعمال کرنا جس عمل میں ہے اس کو چھوڑنے کی علامت ہے۔
(۲) اور متزوج کا خواب میں طلاق دینا معیشت کے ختم ہونے یا مر جانے پر دلالت کرتا ہے خصوصاً اگر مریض ہو تو مرنے پر ہی دلالت کرتا ہے۔
(۳) خواب میں اپنی بیوی کو طلاق دینا کبھی مستغنی ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے، لقولہ تعالى: (وَإِن يَتَفَرَّقَا يُغْنِ اللَّهُ كُلًّا مِّن سَعَتِهِ) ”اور اگر دونوں جدا ہو جاویں تو اللہ ہر ایک کو بے پرواہ کر دے گا اپنی کشائش سے“۔
(۳) خواب میں بیوی کو طلاقِ رجعی دینا اپنے پیشے کو چند ایام کے لئے دوبارا کرنے کی نیت سے چھوڑنے پر دلالت کرتا ہے۔
(۴) اور طلاق بائنہ دینا اپنے پیشے کو ترک کرنے اور دوبارہ نہ کرنے کی نیت سے چھوڑنے پر دلالت کرتا ہے
(۵) اور طلاقِ سنت دینا حتی کہ تین حیض مکمل ہوئے تو مستغنی ہونے کے بعد اپنے کام کو چھوڑنے کی دلیل ہے۔
(۶) بعض نے کہا طلاق دینا بادشاہ کو چھوڑنے کی دلیل ہے، بعض نے کہا اس کی تعبیر اپنی سلطنت سے جدائی ہے اور کبھی طلاق دینا فقر میں مبتلا ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے اس لئے کہ عورت مرد کی قوت اور اس کی دنیا ہے۔
(۲) کسی کی بیوی مریضہ ہو اور وہ خواب میں اس کو طلاقِ بائن دے تو اس عورت کے مرنے کی دلیل ہے، یہی تعبیر اس کو بیچنے اور آزاد کرنے کی ہے اور مریضہ کو طلاقِ رجعی دینا اس کے صحت یاب ہونے کی طرف اشارہ ہے۔