khwab me suur trumpet dekhna
(۱) حضرت اسرافیل علیہ السلام کا صور پھونکنا صلحاء کی علامت اور نجات کی دلیل ہے، صور میں پھونکنے کی آواز کا سننا برحق ہے۔
(۲) خواب میں اس کا سننا لرزا دینے والی خبروں کی دلیل ہے۔
(۳) اگر صرف اس آدمی نے ہی آواز سنی تو دلیل ہے کہ صرف اس آدمی کے حق میں کوئی خاص بات پیش آئے گی۔
(۴) اگر سب لوگوں نے سنی تو سب لوگوں کے متعلق کوئی واقعہ ہو گا۔
(۵) اگر کسی آدمی نے صور سنا اور دیگر لوگ بھی کہتے ہیں کہ انہوں نے بھی سنا تو علامت ہے کہ اس جگہ طاعون کی وباء پھوٹے گی چونکہ پہلا صور سارے عالم کی موت کا پیغام ہے۔
(۶) اگر دوسرا صور سنا تو وہ زندگی کی دلیل ہے، اگر وہ مریض ہے تو شفایاب ہو گا، اگر شہر میں طاعون ہے تو دور ہو جائے گا، اگر قحط تھا تو اس کا خاتمہ ہو گا، ارزانی ہو گی، عمومی کشائش ہو گی اور جس شخص نے دوسرا صور سنا تو خفیہ خبروں کے وجود، راز طشت از بام ہونے، بیماروں کی شفایابی یا قیدیوں کی رہائی یا مسافروں کے اکٹھا ہونے کی دلیل ہے۔