Khwab me shikaar prey dekhna
اس کی تعبیر غنیمت ہے۔
(۱) چنانچہ خواب میں ہرن یا پہاڑی بکرا یا خرگوش یا جنگلی گائے شکار کرنا مالِ غنیمت حاصل کرنے کی دلیل ہے۔
(۲) کوئی شخص شکار کے قصد کے بغیر کسی پرندے یا گائے کو مار دے تو دلیل ہے کہ وہ کسی عورت یا کسی لڑکی پر تہمت لگائے گا۔
(۳) خواب دیکھا کہ وہ کتے کے ذریعے شکار کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اپنی آرزو کو پورا کرے گا اور اپنے مقصد کو حاصل کرے گا۔
(۴) خواب میں شکاری کتوں کا شکار کے لئے جاتے ہوئے دیکھنا سب لوگوں کے لئے بہتر ہے اور ان کتوں کو شکار سے واپس آتے ہوئے دیکھنا بہادری اور خوف کے دور ہونے کی دلیل ہے اور ان کو شہر کے اندر داخل ہوتے ہوئے دیکھنا بہادری پر دلالت کرتا ہے۔
(۵) کسی آلہ شکار سے سمندر سے تازی مچھلی نکالتا ہوا خود کو دیکھنا رزقِ حلال کے اسباب اختیار کرنے پر اور اس میں سعی کرنے اور اس کو حاصل کرنے پر دلالت کرتا ہے۔
(۶) کبھی شکار کرنا مرد کے لئے اپنی رائے سے تدبیر اختیار کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے اور کبھی غیر شادی شدہ کے لئے شکار کرنا کسی عورت سے شادی کرنے پر دلالت کرتا ہے اور شادی شدہ کے لئے اولاد نرینہ نصیب ہونے کی بشارت ہے۔
(۷) عورت کا خواب میں شکار کرنا والد یا شوہر سے حاصل شدہ چیز کی حفاظت کرنے کی علامت ہے۔
(۸) غلام کا شکار کرنا اپنے آقا کے مال کی حفاظت کی طرف اشارہ ہو گا ۔
(۹) چھوٹے بچے کا خواب میں شکار کرنا جو کچھ از قبیل علم حاصل کر رہا اس کو محفوظ کرنے یا اپنے والدین سے میراث پانے کی دلیل ہے۔
خواب میں شکار کرنا
Khwab mein shikar karna
خواب میں شکار کرنا غفلت کی دلیل ہے، بعض عارفین نے کہا ہے کہ جو شکار کے پیچھے چلا وہ غافل ہو گیا، کبھی خواب میں شکار کرنا بے پردہ عورتوں کے ساتھ اتباع الشہوت کی دلیل ہوتی ہے۔