خواب میں شیشہ دیکھنے کی تعبیر

Khwab me sheesha glass dekhne ki tabeer

خواب میں شیشہ د یکھنے کی تعبیر عورت سے کی جاتی ہے۔ (۱) چنانچہ اگر کوئی شخص خواب میں شیشے کے برتن کا مالک بنا تو یہ تعبیر ہے کہ کسی نفیسہ عورت سے نکاح کرے گا۔


(۱) خواب میں شیشہ تھوڑا ہو یا زیادہ پریشانی کی علامت ہے، لیکن یہ کہ وہ کچھ عرصہ ہی رہے گی کیونکہ اس کو بقاء نہیں۔

(۲) اگر کسی نے برتن میں دیکھا تو یہ اس پر آسانی ہو گی اور اس کی تاویل یہ ہے کہ یہ عورت کے سنگھار کا ایک حصہ بھی ہے۔

(۳) اگر کس نے شیشہ دیکھا اور کوئی چیزاس پر مخفی ہو تو وہ ظاہر ہو جائے گی کیونکہ شیشہ میں کوئی چیز پوشیدہ نہیں رہ سکتی، باقی جو سبز، سرخ، زرد شیشہ سے جو چیزیں خصوصی بنائی جاتی ہیں یا سپی اور موتی سے بنائی جاتی ہیں تو یہ مال، بیویاں اور اولاد میں مشتبہ چیزیں ہیں، ایسے ہی یہ دکھلاوے اور نفاق کی بھی علامت ہیں۔

(۴) اور اس کے ذریعہ سے جو علاج کیا جائے تو یہ علماء اور حکماء پر دلالت کرتا ہے۔

(۵) اگر کسی نے خواب میں شیشے کا ٹکڑا یا سپی موتی کے ساتھ خریدی یا بیچی تو یہ آخرت پر دنیا کو اختیار کرنے اور نیکی پر گناہ کو ترجیح دینے کی علامت ہے یا وہ اپنے دین سے مرتد ہو جائے گا۔

خواب میں شیشہ ساز کو دیکھنے کی تعبیر

Khwab me sheesha banane wale ko dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں یہ اپنے آپ سے دھوکہ، مال پر غرور، احمقوں کی دوستی اور ان کے ساتھ رہنے والے پر دلالت کرتا ہے، شیشہ ساز رومی لونڈیوں کے دلال پر بھی دلالت کرتا ہے۔


خواب میں اس کی رؤیت صاف زندگی گزارنے اور جاہلوں کے ساتھ مدارت کرنے پر دلالت کرتی ہے اور ان سے اسرار ور موز صادر ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے۔


error: Content is protected !!
Scroll to Top