خواب میں شلوار دیکھنے کی تعبیر

khwab me shalwaar dekhna

(۱) اس کو خواب میں دیکھنا عجمی عورت پر دلالت کرتا ہے پس جو خواب میں نئی شلوار کا مالک ہوا تو وہ عجمی با کرہ عورت سے شادی کرے گااور کہا گیا کہ نئی شلوار پہننے والے کی فرج کی عفت پر دلالت کرتی ہے۔

(۲) جس نے دیکھا کہ اس کی شلوار اتری ہوئی ہے تو اس کی بیوی مردوں سے حیا نہیں کرے گی۔

(۳) اور کہا گیا جس کی شلوار اتر گئی تو اس کی بیوی مردوں کے سامنے نہیں آئے گی۔

(۴) جس نے دیکھا کہ اس کی شلوار لگی ہے تو اس کی بیوی حاملہ ہے۔

(۵) جس نے دیکھا اس نے شلوار میں قضائے حاجت کی تو وہ اپنی بیوی پر غصہ ہو گا اور اس کو اس کا مہر ادا کر دے گا اور اس سے جو مال لیا ہے وہ اس کو واپس کر دے گا۔

(۶) جس نے الٹی شلوار پہنی تو وہ بیوی سے دبر میں جماع کرے گا۔

(۷) جس نے بغیر قمیض کے شلوار پہنی تو اس پر فقر کا خطرہ ہے اور کہا گیا کہ جس نے شلوار پہنی تو وہ عجم کا  سفر کرے گا اس لیے کہ یہ ان کا لباس ہے اور کہا گیا کہ شلوار سے مراد کوئی گھٹیا عورت یا کوئی عجمی باندی ہے۔

(۸) اگر اس نے صرف شلوار خریدی پہنے بغیر تو وہ کسی عورت سے اس کے ولی کے بغیر نکاح کرے گا۔

(۹) اگر وہ شلوار نئی ہو تو وہ باکرہ سے شادی کرے گا اور کہا گیا کہ اس کی فرج معاصی اور گناہوں سے بچ جائے گی۔

(۱۰) جس نے دیکھا کہ اس نے کسی کو شلواریں دیں تو اس سے سختیاں دور ہوں گی اس لئے کہ یہ لفظ سری ویل ہے یعنی سختی اور تنگی کی دوری کے معنی میں مستعمل ہوتا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top