خواب میں سایہ دیکھنا

Khwab me saya shadow dekhna

(۱) گرمی کے موسم میں خواب میں سایہ میں جانا راحت اور فائدہ اور ایسا صاحبِ عزت ہونے کی دلیل ہے جس کے زیرِ سایہ لوگ رہیں گے۔

(۲) سردی کے موسم میں سایہ میں جانا غم واندوہ، تکلیف وبدعت کے ذریعے پناہ لینے پر دلالت کرتا ہے اور کبھی اس کی دلالت اہلِ بدعت پربھی ہوتی ہے۔

(۳) کبھی سایہ کی دلالت بادشاہ وقت پر ہوتی ہے اس لئے کہ وہ زمین میں اللہ کا سایہ ہوتا ہے جیسا کہ حدیث میں بھی ہے۔

(۴) سایہ کی دلالت ایک عابد، زاہد، حافظ، عالم شخص بھی ہوتی ہے۔

(۵) خواب دیکھا کہ گرمی سے بچنے اور راحت حاصل کرنے کے لئے سایہ میں گیا تو غم سے نجات پانے کی دلیل ہے اور رزق سے سرفراز ہونے کی خوشخبری ہے۔

(۶) عورت کے لئے سایہ کی تعبیر اس کے شوہر سے کی جاتی ہے۔

(۷) بے شوہر عورت کا خواب میں خود کو سایہ میں دیکھنا ایک معزز صاحبِ مال شخص سے نکاح کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۸) خواب میں سورج کی گرمی محسوس کر کے سایہ میں جانا غم سے نجات پانے کی علامت ہے۔

(۹) خواب میں سایہ میں سردی محسوس کرتے ہوئے دھوپ میں بیٹھنا تنگدستی کے ختم ہونے کی دلیل ہے اس لئے کہ سردی علامتِ فقر ہے۔


خواب میں سا یہ دیکھنا ایسا مالِ غنیمت ہے جو جلد آنے اور جانے والا ہو، اللہ تعالیٰ کا قول ہے: (ما افاء اللہ علی رسولہ من اہل القری فللہ وللرسول) الآیۃ، ”جو مال لوٹایا اللہ نے اپنے رسول پر بستیوں والوں سے“، اس کے بارے میں تفصیلی کلام ظاء کے باب میں ”ظل“ کی بحث میں گذر چکا ہے۔


error: Content is protected !!
Scroll to Top