Khwab me sarangi dekhna
(۱) خواب میں سارنگی بیماریوں سے صحت اور اپنی پہلی حالت کی طرف لوٹنے کی دلیل ہے خواہ وہ پہلی حالت اچھی ہو یا بری، کبھی اس سے علمِ ابدان اور علمِ نجوم بھی مراد ہوتا ہے، سارنگی کو خواب میں دیکھنا غیر شادی شدہ کے لئے شادی جبکہ شادی شدہ کے لئے اولاد کی بشارت ہے۔
(۲) امام کے دروازہ پر سارنگی بجانا اگر اہل ہے تو ولایت وسلطنت کا حصول ہے وگرنہ اس سے بات چیت کی علامت ہے، خواب میں سارنگی کو دیکھنا یا لینا برا نہیں ہے جب تک کہ اس کی آواز نہ سنے، سارنگی بجانا یا سننا جھوٹی بات کی علامت ہے۔
(۳) اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں سارنگی بجائی جا رہی ہے تو کسی مصیبت کے پیش آنے کا اشارہ ہے، بعض حضرات فرماتے ہیں سارنگی بجانا بجانے والے کے لئے حصولِ ریاست ہے، بعض حضرات اس سے غم بھی مراد لیتے ہیں۔
(۴) اگر دیکھے کہ سارنگی بجاتے ہوئے اس کا وتر (دھاگہ) ٹوٹ گیا تو غموں کے خاتمہ کی دلیل ہے، بعض حضرات اس سے وہ شریف بادشاہ مراد لیتے ہیں جسے اپنے ملک اور عزت سے ہٹا دیا گیا ہو، سارنگی ظالم کا ظلم بھی ہوتی ہے جو وہ لوگوں پر ڈھاتا ہے۔