Khwab me ruku krne ki tabeer
(۱) خواب دیکھا کہ وہ رکوع میں ہے اور نماز ادا کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اللہ تعالی کے احکام بجا لائے گا، کبر سے بے زار ہوگا اور اللہ تعالی کی حدود کو قائم کرے گا، فرائض پر کار بند ہو گا اور کثرت سے نماز پڑھنے والا ہو گا اور جلدی اس کی دنیاوی اور اخروی تمنائیں اور آرزوئیں پوری ہوں گی اور دشمنوں پر غالب ہو گا۔
(۲) خواب دیکھا کہ وہ نماز میں ہے اور رکوع نہیں کیا یہاں تک کہ وقت ختم ہو گیا تو تعبیر ہے کہ وہ زکوۃ ادا نہیں کر رہا۔
(۳) کبھی خواب میں رکوع کرنا پہلوان کی خدمت گزاری کی علامت ہوتا ہے۔
(۴) اور رکوع کی دلالت درازئ عمر پر بھی ہوتی ہے۔
(۵) عورت کا خواب میں مکمل رکوع کرنا تو بہ کرنے اور نام بلند ہونے کی دلیل ہے۔