خواب میں روزه رکھنے  کی تعبیر

khwab me roza rakhna fasting

(۱) خواب میں روزه کی تعبیر روزے کی نذر سے کی جاتی ہے۔

(۲) جس نے دیکھا کہ کسی روزے دار نے روزہ نہیں رکھا تو دلیل ہے کہ وہ بیمار ہو گا یا سفر کرے گا، بعض حضرات نے اس خواب کی تعبیر یہ بتلائی ہے کہ وہ کسی مسلمان کی غیبت کرے گا۔

(۳) جس شخص نے دیکھا کہ اس نے بھولے سے روزہ توڑ ڈالا تو اسے پاکیزہ رزق حاصل ہو گا۔

(۴) جس شخص نے دیکھا کہ وہ روزہ کی حالت میں ہے تو عزت پائے گا اور توبہ کی توفیق عطا ہو گی یا کفارہ قسم ادا کرے گا یا حج کرے گا، بعض نے اس خواب مذکور کی تعبیر یہ بیان فرمائی کہ اس کو اولادِ نرینہ حاصل ہو گی۔

(۵) جس شخص نے دیکھا کہ وہ رمضان میں روزہ رکھے ہوئے ہے تو دلیل ہے کہ کوئی ایسا کام واضح ہو گا کہ جس کے بارے میں اُسے شک تھا، اگر وہ لکھنا پڑھنا نہیں جانتا تھا تو قرآن حفظ کرے گا اور اس کا کام پایہ تکمیل تک پہنچے گا اور بشارت وخیر حاصل کرے گا۔

(۶) جس شخص نے دیکھا کہ ماہِ رمضان ہے اور صرف اس نے ہی روزہ رکھا  یا لوگوں نے بھی روزہ رکھا ہے تو یہ دلیل ہے اس شخص کے مومن، صالح اور دیندار ونیک ہونے کی، اگر صاحبِ خواب غمزدہ ہے تو مشکل دور ہو گی، اگر مریض ہے تو شفا عطا ہو گی، اگر گمراہ ہے تو ہدایت حاصل ہو گی، اگر مقروض ہے تو قرض ادا ہو گا۔

(۷) جس شخص نے دیکھا کہ وہ ماہِ رمضان میں روزہ جان بوجھ کر توڑ رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ کسی آدمی کو جان بوجھ کر قتل کرے گا جیسا کہ کسی شخص نے دیکھا کہ اس نے کسی آدمی کو عمداً قتل کیا تو دلیل ہے کہ وہ رمضان میں عمداً روزہ توڑے گا۔

(۸) جس شخص نے دیکھا کہ وہ رمضان کے روزوں کی قضاء کر رہا ہے یا کفارہ کے طور پر دو ماہ کے روزے رکھ رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ بیمار ہو گا اور تو بہ تائب ہو گا۔

(۹) جس شخص نے دیکھا کہ اس نے ماہِ رمضان کا روزہ عمداً انکار کرتے ہوئے چھوڑ دیا تو دلیل ہے کہ شرائعِ اسلام میں کسی کو ضائع کرے گا، اگر یہ روزہ کی فرضیت کا اقرار کرتے ہوئے روزہ ترک کرے اور ادا کرنے کی نیت بھی ہو تو دلیل ہے کہ اس شخص کو بے گمان جگہ سے نہایت عمدہ رزق جلد حاصل ہو گا۔

(۱۰) جس شخص نے دیکھا کہ ماہِ رمضان میں وہ روزہ افطار کرنے والا ہے تو دلیل ہے کہ یہ شخص فطرت پر ہے اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ اللہ کی طاعت میں یہ آدمی کوئی سفر کرے گا۔

(۱۱) مجہول روزہ رکھنا دشمنوں سے ڈھال ہے اور ایذاؤں سے بچاؤ ہے اور بعض مرتبہ روزہ دلیل ہوتا ہے بیمار آدمی کی موت کی اور بعض مرتبہ روزہ دلیل ہوتا ہے خاموشی کی اور بعض مرتبہ دلالت کرتا ہے فرحت وسرور پر اور بعض مرتبہ علامت ہے کسی عمل یا قول کے اللہ کے لیے خالص ہونے کی۔

(۱۲) اگر دیکھا کہ لوگ بلا کسی سبب کے روزہ رکھ رہے ہیں تو دلیل ہے قحط کی اور معیشت کی تنگی کی۔

(۱۳) اگر دیکھا کہ روزہ دار مریض ہے تو دلیل ہے کہ شفایاب ہو گا۔

(۱۴) اگر دیکھا کہ ایامِ صوم میں کھا پی رہا ہے تو یہ دلیل ہے کہ محرمات کا ارتکاب کرے گا یا مقروض ہو گا یا بیمار ہو گااور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ اسے ایسی جگہ سے رزق حاصل ہو گا جہاں سے ملنے کا گمان تک نہ ہو گا، ماہِ رمضان کا روزہ خوف سے امن حاصل ہونے کی دلیل ہے۔

(۱۵) اگر دیکھا کہ روزہ دار مرگی کا مریض ہے تو اسے شفا ہو گی چونکہ اس مہینے میں شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے

(اس بیماری کا سبب شیطان ہوتے ہیں)  اور بعض مرتبہ دلیل ہوتا ہے کہ قرض ادا ہو گا یا پھر فاسق کو توبہ کی توفیق ہو گی۔

(۱۶) خواب میں ماہِ شوال کے چھ روزے دلیل ہیں نماز کی اصلاح کی یا ادائے زکوۃ یا کسی زیادتی پر ندامت کی، پیر اور جمعرات کا روزہ دلیل ہے صلہ رحمی اور شادیوں میں یک جا ہونے کی۔

(۱۷) ایامِ بیض کے روزے

(چاند کی ۱۲، ۱۳، ۱۴ یا ۱۳، ۱۴، ۱۵ تاریخ کے روزے) دلیل ہیں کہ قرض کی قسطیں ادا ہونے یا علم کی۔

(۱۸) محرم کا روزہ دلیل ہے زہد وورع اور حج کی۔

(۱۸) یومِ عرفہ کا روزہ رکھنا دلیل ہے قبولِ صدقات اور صدقات لینے کی۔

(۱۹) دس ذی الحجہ کا روزہ دلیل ہے کہ اس کا خاتمہ بالایمان ہو گا اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ صاحبِ خواب سے کیا گیا وعدہ پورا ہو گا، یومِ عاشورہ کا روزہ دلیل ہے نیکی کے کاموں کی، فتنوں کا سامنا کرنے اور اس سے محفوظ ہونے کی، اگر صاحبِ خواب کی بیوی حاملہ ہے تو اولادِ صالحہ عطا ہو گی اور مال حلال ملے گا۔

(۲۰) خواب میں رجب کا روزہ رکھنا دلیل ہے مراتبِ عالیہ والوں کی خدمت کرنے کی اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ بحری سفر کے نتیجے میں بحری منافع حاصل ہوں گے۔

(۲۱) ماہِ شعبان کے روزہ رکھنا

(۲۲) اور شک کے دن کا روزہ رکھنا دلیل ہے گناہوں کے ارتکاب کی۔

(۲۳) قضاء روزہ دلیل ہے کہ قیدی رہا ہو گا، عاصی گناہوں سے تو بہ کرے گا اور قرضے ادا ہوں گے۔

(۲۴) نذر کا روزہ رکھنا دلیل ہے کہ حاجات پوری ہوں گی اور خوشیاں حاصل ہوں گی۔

(۲۵) بغیر چھوڑے مسلسل روزے رکھنا دلیل ہے کہ وہ کسی نہایت پر مشقت سنت کو اختیار کرے گا، کوئی ایسا عمل کرے گا جو کھلم کھلا بدعت ہو گا اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ وہ اکثر خاموش رہے گا اور بھلی بات کے علاوہ زبان سے کوئی دوسری بات نہ کہے گا۔

(۲۶) اگر دیکھا کہ ایک دن روزہ رکھا اور دوسرے دن روزہ نہیں رکھا تو بعض مرتبہ یہ دلالت کرتا ہے کہ وہ آزاد اور باندی یا ذمیہ اور مسلمہ کو نکاح میں اکٹھا رکھے گا۔

(۲۷) اگر دیکھا کہ ایسا کوئی کام کیا جو روزہ کو فاسد کر دیتا ہے تو دلیل ہے نقضِ عہد، حبِ دنیا کو حبِ آخرت پر ترجیح دینے کی اور ایسے کاموں کا ارتکاب کرنے کی کہ اس پر کفارہ واجب ہو مثلاً کفارہ یمین وغیرہ یا دلیل ہے کہ بیماری سے شفایاب ہو گا اور بہت سی خوشیاں حاصل ہوں گی۔

(۲۸) جس شخص نے دیکھا کہ وہ صائم الدہر ہے اگر وہ اہلِ صلاح وخیر میں سے ہے تو معاصی سے اجتناب کرے گا، اگر وہ اہلِ خیر میں سے نہیں تو اپنے مقصد میں ناکام ہو گا۔

(۲۹) اگر دیکھا کہ صائم الدہر نے افطار کر لیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ کسی کی غیبت کرے گا یا گناہِ عظیم کا ارتکاب کرے گا یا شدید بیماری میں مبتلا ہو گا یا پھر کسی آزمائش میں مبتلا ہو گا۔

(۳۰) جس شخص نے دیکھا کہ ماہِ رمضان آ گیا ہے تو دلیل ہے کہ چیزیں مہنگی ہو جائیں گی اور بعض نے فرمایا کہ صاحبِ خواب کے دین کی صحت کی علامت ہے، بے چینیوں اور غموں کا خاتمہ ہو گا، بیماریوں سے شفایابی اور قرضے اداء ہوں گے۔

(۳۱) جس شخص نے دیکھا کہ وہ ماہِ رمضان کی قضا کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ بیمار ہو گا۔

(۳۲) جس شخص نے دیکھا کہ وہ افضل روزے رکھ رہا ہے تو علامت ہے کہ وہ آدمی اس سال بیمار نہ ہو گا۔

(۳۳) جس شخص نے دیکھا کہ اس نے غیر اللہ کے لئے روزہ رکھا ہے یا نام ونمود کی خاطر روزہ رکھا ہے تو علامت ہے کہ اس شخص کا مقصد پورا نہ ہو گا۔

(۳۴) جس شخص نے دیکھا کہ وہ روزے سے ہے لیکن یہ نہیں جانتا کہ روزہ نفلی ہے یا فرض تو دلیل ہے کہ اس شخص کے ذمے نذر کی قضاء ہے اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ یہ شخص چپ سادھ لے گا چونکہ روزہ میں اصل خاموشی وسکون ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top