khwab me raan thigh dekhna
خواب میں ران آدمی کے قبیلہ پر دلالت کرتی ہے۔
(۱) خواب میں جو اپنی ران میں کمی دیکھے تو اس پر دلالت ہے کہ صاحبِ خواب کا خاندان نہیں اور وہ وطن سے دور ہے۔
(۲) خواب میں ران میں درد محسوس کرنا اپنے خاندان سے رو یہ درست نہ ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(۳) خواب میں اگر کوئی اپنی ران کو اپنے سے جدا دیکھے تو وہ عاجز ہو گا اور اسے کامیابی حاصل نہ ہو گی اور اس کا کام بھی پورا نہ ہو گا۔
(۴) خواب میں اگر کوئی گوشت کا ٹکڑا اپنی ران سے متصل دیکھے تو اس میں دلالت ہے کہ صاحبِ خواب کی طرف ایسا بیٹا منسوب ہو گا جو اس سے نہ ہو گا، ران گھر کے افراد پر بھی دلالت کرتی ہے، بسا اوقات خواب میں ران بندہ کے معتمد علیہ مال یا آقا یا والد یا بیٹے یا بیوی یا کمائی یا سواری یا کام کے اوزار وغیرہ پربھی دلالت کرتی ہے، ران کی تعبیر قبیلہ بھی ہے لہذا اس میں اچھائی یا برائی دیکھنا قبیلے میں اچھائی یا برائی دیکھنے پر دلالت کرتا ہے، کبھی ران کا کام نہ کرنا بیوی یا سواری سے فائدہ حاصل نہ کر سکنے کی دلیل ہے اور کبھی اس کی دلالت نماز پر بھی ہوتی ہے۔
(۵) کسی نے دیکھا کہ اس کی ران کٹ گئی ہے تو وہ اپنی قوم سے جدا ہو گا اور اس جدائی کی حالت میں مر جائے گا۔
(۶) اپنی ران پیتل کی دیکھنا اپنے خاندان کو گناہوں میں جری دیکھنے کی علامت ہے۔