khwab me qila fort dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں قلعہ دیکھنا سچائی پر قائم رہنا ہے، عربی کی کہاوت بھی ہے ”اَلصِّدْقُ حِصْنٌ“ (ترجمہ: سچ ایک قلعہ ہے)۔ کبھی قلعہ دیکھنے سے مراد اس کا مالک اس میں موجود لشکر یا دشمن بھی ہوتا ہے اور کبھی اس سے مراد علمِ قرآن یا ایسا عمل بھی ہوتا ہے جس سے شیطان اور اس کے لشکر سے حفاظت ہو سکے۔
(۲) اگر کوئی شخص خواب میں قلعہ کے برج دیکھے تو اس سے مراد امراء ہیں۔
(۳) کنگرے دیکھے تو چوکیدار یا لشکر۔
(۴) تیر پھینکنے کی جگہ دیکھے تو جاسوس۔
(۵) دروازے، پردے اور چھوٹی دیواریں دیکھے تو وزراء۔
(۶) بنیاد میں دیکھے تو اس کے اہل واقارب یا پھر خزانہ ہے جسے مال خرچ کرتا ہے۔
(۷) کوئی شخص خواب میں خود کو قلعہ میں دیکھتا ہے اگر وہ بادشاہت کا اہل ہے تو اسے بادشاہت ملے گی، اگر غیر شادی شدہ ہے تو شادی ہوگی یا پھر اس کے ہاں اولاد ہوگی یا وہ کوئی جگہ خریدے گا، اگر خود کو قلعہ میں دیکھنے والا کافر ہو تو اللہ تعالی اسے اسلام کی دولت عطافرمائیں گے۔
(۸) قلعہ اسلام پر بھی دلالت کرتا ہے، چنانچہ اگرکسی نے خود کو قلعہ میں دیکھا تو اس کے لئے دین اور نیک راہ پر چلنے کی بشارت ہے، قلعہ کی جتنی جگہ اس کے قبضہ میں ہے اسی قدر گنا ہوں سے چھٹکارا حاصل ہوگا۔
(۹) اگر قلعہ در حقیقت پانی میں تھا اور خواب میں یہ دیکھا کہ قلعہ میدان میں ہے تو دشمن اس کے ملک پر قابض ہوگا۔
(۱۰) اگر قلعہ در حقیقت میدان میں تھا اور خواب میں قلعہ کو پہاڑ پر یا پانی میں دیکھا تو دلیل ہے دشمن کی لڑائی سے محفوظ رہے گا اور اس کا دشمن رسوا ہو گا۔
(۱۱) خواب میں قلعہ بنانا خود کو دشمن سے شرم گاہ کو حرام سے اور مال ونفس کو مصیبت وذلت سے محفوظ رکھنا ہے۔
(۱۲) خواب میں اپنے قلعہ، گھر یا محل کی خرابی دین ودنیا کا نقصان یا بیوی کی موت ہے۔
(۱۶) اگر دیکھے کہ قلعہ کی بلند ترین جگہ پر بیٹھا ہے تو اسے بادشاہ یا اپنے بھائی اور بیٹے سے فائدہ حاصل ہوگا اور ان کے ذریعے اسے نجات ملے گی، بعض حضرات فرماتے ہیں کہ خواب میں قلعہ دیکھنے سے مراد پاک دامن مرد ہے جس پر کوئی قابو نہیں پاسکتا۔
(۱۴) خواب میں قلعہ کو دور سے دیکھنا نیک نامی اور شرم گاہ کی حفاظت پر دلیل ہے۔