Khwab me phephra lung dekhne ki tabeer
خواب میں پھیپھڑا دیکھنے کی تعبیر روح کا محل ہے۔
(۱) جس کا پھیپھڑا خراب ہو گیا اس کی عمر ختم ہوگئی۔ اور یہ غصہ کا بھی محل ہے اور اس کی تعبیر عورت سے کی جاتی ہے۔
(۲) اور اگر کسی نے دیکھا کہ اس کا پھیپھڑا سیاہ ہو گیا ہے تو یہ نفع کے دروازہ کا خراب ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے اور دلیل ہے اس کے عطیہ ووظیفہ کے برباد ہونے کی یا علامت ہے اس کی راحت کے اسباب کے خراب ہونے کی۔
(۳) پھیپھڑے کا تندرست ہونا لمبی عمر اور اس کا خراب ہونا چھوٹی عمر پر دلالت کرتا ہے۔