خواب میں پروانہ دیکھنا

khwab me parwana moth dekhna

پروانے کو خواب میں دیکھنا جہالت اور بادشاہوں کی خدمت اور سیاست میں ناتجربہ کاری پر دلالت کرتا ہے، بسا اوقات اسے دیکھنا محبت اور نفس کو ہلاکت میں ڈالنے کی طرف مشیر ہوتا ہے، پروانہ دیکھنا جہنمی یا خوف اور ڈر نے پر دلالت کرتا ہے، فرمانِ خداوندی ہے: (یوم یکون الناس کالفراش المبثوث) ”جس دن ہوئے لوگ جیسے پروانے بکھرے ہوئے“، فراش کا خواب میں دیکھنا کمزور، ذلیل دشمن اور بڑے کلام پر دلالت کرتا ہے، کامیابی حاصل کرنے والوں کے لئے خواب میں پروانہ بہادری وسختی جبکہ شریروں کے لئے بری عورتوں کی موافقت کرنے پر دلالت کرتا ہے، ریشم کے کیڑے بھلائی پھیلانے اور برائی سے رکنے والے بہترین لوگوں پر دلالت کرتے ہیں یا ان کی دلالت کم عمر اولاد پر ہوتی ہے یا اچھے طریقہ چھوڑنے والوں پر ہوتی ہے، جبکہ بسا اوقات موت کے قریب اور کام کی انتہاء پر بھی دلالت ہوتی ہے، اسی طرح کپڑے وغیرہ بننے والے مردوں اور عورت پر بھی اس کی دلالت ہوتی ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top