خواب میں  پیشانی دیکھنے کی تعبیر

Khwab me paishani forehead dekhne ki tabeer

پیشانی کی تعبیر عزت اور حکم کا نافذ ہونا ہے۔

(۱) خواب میں پیشانی میں کسی قسم کا عیب لگنا یا ٹوٹ جانا اس کی ہیبت، عزت اور حکم چلنے میں نقصان واقع ہونے کی علامت ہے۔

(۲) کسی نے دیکھا کہ اس کی پیشانی میں کچھ زیادتی ہوئی مثلاً اخروٹ کی مانند یا بہت کم یا زیادہ بڑا ہو گیا تو تعبیر ہے کہ اس کے ہاں بیٹا ہوگا اور پورے خاندان کا سردار بنے گا۔

(۳) پولیس یا بازاری آدمی اور بے حیا قسم کے لوگوں کے ساتھ کاروبار کرنے والے کی پیشانی کا خواب میں پتھر یا پیتل یا لوہے میں تبدیل ہونا اچھا شگون ہے۔

(۴) اور مذکورہ افراد کے علاوہ دیگر لوگوں کے لیے دوسروں کے ہاں مبغوض ہونے کی دلیل ہے۔

(۵) خواب میں کسی دوسرے کی پیشانی کو اصلی حالت سے تنگ ہوتے ہوئے دیکھنا صاحبِ پیشانی کے خوش خلق ہونے کے بعد بد خُلق ہونے کی دلیل ہے اور کسی کی پیشانی کو کشادہ ہوتے ہوئے دیکھنا عقلمندی کے بعد احمق ہونے اور عالم ہونے کے بعد جاہل ہونے کی طرف اشارہ ہے۔

(۶) بعض دفعہ خواب میں پیشانی دیکھنے کی تعبیر بخل سے اور بعض دفعہ سخاوت سے بھی کی جاتی ہے۔

(۷) پیشانی کا کالا ہونا دلیلِ بخل اور اللہ تعالی کے حقوق سے روکنے کی علامت ہے۔

(۸) خواب میں پیشانی کا خوبصورت اور نورانی ہونا انفاق فی سبیل اللہ اور مواسات کی دلیل ہے۔

(۹) کبھی پیشانی کی دلالت جائے نماز اور رومال وغیرہ پر بھی ہوتی ہے۔

(۱۰) خواب میں پیشانی کا بڑھ جانا یا لو ہے، پتھر کی طرح بن جانا جہد فی الصلوۃ کی دلیل ہے یا بے حیائی کی علامت ہے۔ (۱۱) خواب میں اپنی پیشانی میں زخم یا پھوڑا دیکھنا نماز میں کوتاہی کرنے یا سجدہ صحیح طریقے سے نہ کرنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے یا یہ تعبیر ہے کہ کوئی شخص اس سے بد کلامی کرے گا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top