Khwab me paighaam aane ki tabeer
(۱) خواب میں پیغام آنا یا پیغام بھیجنا یا صاحبِ خواب کا کسی دوسرے کو بھیجنا منصبِ عظیم کی علامت ہے اور درجہ کے بلندی کی دلیل ہے۔ جس کے پاس یہ پہنچے چنانچہ خواب میں کسی معلوم مقام کی طرف پیغام بھیجنا جس میں امر بالمعروف ونہی عن المنکر جیسے خیر کی بات ہو تو یہ دلیل ہے صاحبِ خواب کے علوِ قدر اور ضروریات کی تکمیل کی۔
(۲) خواب میں کسی کے پاس خوشخبری والا پیغام پہنچنا اس کام کے انجام کے درست ہونے کی دلیل ہے جس سے ڈرتا ہو یا دلیل ہے مال واولاد اور زوجہ نصیب ہونے کی۔
(۳) خواب میں خبر یا خط پہنچانے والے پر خباثت کرنا یا اس کو ڈانٹنا یا مارنا صاحبِ خواب کے مرتد ہونے یا بدعت وضلالت میں مبتلا ہونے یا قتل ہونے کی دلیل ہے۔